ETV Bharat / bharat

Ramadan Start in Saudi Arabia: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آیا - سعودی عرب میں رمضان کا چاند دیکھا گیا

رمضان المبارک کا چاند سعودی عرب میں نظر آیا ہے، جس کے بعد وہاں پہلا روزہ 2 اپریل کو ہوگا۔ کل یعنی ہفتہ کو بھارت سمیت دیگر ممالک میں چاند دیکھے جائیں گے Ramadan Shareef Start in Saudi Arab۔

Ramadan Start in Saudi Arabia
Ramadan Start in Saudi Arabia
author img

By

Published : Apr 1, 2022, 10:24 PM IST

Updated : Apr 1, 2022, 10:48 PM IST

ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور وہاں پہلا روزہ کل یعنی 2 اپریل کو ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت، پاکستان، نیپال سمیت دیگر ممالک میں رمضان المبارک کا چاند ہفتہ کو دیکھا جائے گا۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے علاقے حوطہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آیا ہے، سعودی شہر تمیر میں بھی چاند نظر آنے کی شہادت ملی ہے Ramadan Start in Saudi Arabia۔

Ramadan Start in Saudi Arabia
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آیا

متحدہ عرب امارات میں بھی رمضان کا چاند نظر آگیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ہفتہ دو اپریل کو یکم رمضان ہوگا۔ اس کے علاوہ ملائیشیا اور انڈونیشیا میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور ان ممالک میں پہلا روزہ 3 اپریل کو ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق برونائی میں بھی چاند نظر نہیں آیا اور وہاں بھی 3 اپریل بروز اتوار کو یکم رمضان ہوگا۔

مزید پڑھیں:

ریاست کیرالہ میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ کیرالہ ہلال کمیٹی کے چیئرمین ایم محمد مدنی نے بیان جاری کر بتایا کہ 3 اپریل کو ریاست مین پہلا روزہ رکھا جائے گا۔ ان کے علاوہ عمان، ملیشیا اور انڈونیشنیا میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔

امام کونسل ساؤتھ آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا میں پہلا روزہ 2 اپریل کو رکھا جائے گا۔ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال سمیت دیگر ممالک میں میں رمضان المبارک کا چاند کل دیکھا جائے گا۔

Last Updated : Apr 1, 2022, 10:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.