ETV Bharat / bharat

Kerala High Court on bandh call کیرالہ ہائی کورٹ نے بند کال کا از خود نوٹس لیا - بند کال پر کیرالہ ہائی کورٹ کا ریمارک

کیرالہ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ پولیس کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ حکومت اور شہریوں کی سرکاری/نجی املاک کو کسی قسم کے نقصان/تباہی کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں جو ہڑتال کی کال کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔ Kerala High Court on bandh call

کیرالہ ہائی کورٹ نے بند کال کا از خود نوٹس لیا

author img

By

Published : Sep 23, 2022, 11:52 AM IST

ترواننت پورم: کیرالہ ہائی کورٹ نے جمعہ کو پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کی طرف سے دی گئی بند کال کا از خود نوٹس لیا۔ 12 گھنٹے کی ہڑتال کے درمیان عدالت نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے حوالے سے کہا کہ "کوئی بھی ریاست میں بغیر اجازت کے بند کی کال نہیں دے سکتا۔" ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ پولیس کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ حکومت اور شہریوں کی سرکاری/نجی املاک کو کسی قسم کے نقصان/تباہی کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں جو ہڑتال کی کال کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔The Kerala High Court took a suo moto cognizance of the shutdown call given by the PFI

واضح رہے کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) نے آج بند کا اعلان کیا ہے۔ جمعرات کی صبح انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور این آئی اے کے اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم کے ذریعہ جس طرح سے پی ایف آئی کے سرکردہ رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے، اس کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے پی ایف آئی کی کیرالہ یونٹ نے جمعہ کو صبح سے شام تک بند کی کال دی ہے، تاہم اس بند کی کال سے بنیادی خدمات کو مستثنی رکھا گیا ہے۔ پی ایف آئی نے جمعرات کو کہا تھا کہ "یہ بنیادی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے اور یہ کارروائی آر ایس ایس کے اشاروں کی جارہی ہے۔ مرکزی ایجنسیوں نے ہمارے کئی رہنماوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ تمام جمہوریت پسند لوگ اس کی مخالفت کریں گے۔ اس کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے ہم نے جمعہ کو ریاست بھر میں جمعہ کو کیرالہ بند کی کال دی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Kerala Bandh پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے آج کیرالہ بند کا اعلان

پی ایف آئی کے ریاستی جنرل سکریٹری اے عبدالستار نے بیان میں کہا کہ یہ ہڑتال صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک رہے گی۔ جمعرات کو پی ایف آئی کے کارکنوں نے ان جگہوں کا دورہ کیا جہاں چھاپے مارے گئے اور مرکز اور اس کی تحقیقاتی ایجنسیوں کے خلاف نعرے لگائے، تاہم سیکورٹی کے پیش نظر ایسے تمام مقامات پر پہلے سے ہی مرکزی فورسز کو تعینات کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ جمعرات کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ریاستی پولیس فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے ملک کی 11 ریاستوں میں چھاپے مارے، اس دوران پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے 106 سے زیادہ رہنماوں کو گرفتار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.