سیتیندر جین نے علی پور گاؤں نریلا میں ایک کثیر جہتی کمیونٹی سینٹر کا افتتاح کرنے کے بعد بدھ کے روز کہا کہ 'کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے معیاری صحت خدمات اور تعلیم بے حد ضروری ہے جس کے سبب غیر ترقی یافتہ ممالک ترقی یافتہ ہوسکتے ہیں۔
دہلی حکومت ملک کی ایسی واحد حکومت ہے جو عوام کو معیاری اور مفت عوامی خدمات مہیا کروانے کی امیدوں کو حقیقت بنارہی ہے۔ دہلی کے عوام کے لیے وقف اور بدعنوانی سے پاک گورننس ماڈل نے عوام کو اپنے حقوق کے تئیں بیدار کیا ہے۔
مزیدپڑھیں: دہلی میں سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، چار گرفتار
انہوں نے کہا کہ 'وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے ذریعے یہاں کے عوام سے کیے گئے وعدے آج ہم نے پورے کیے ہیں اور ہمارا کام ہی عوام کے تئیں ہمارے خلوص کا مظہر ہے۔ دہلی حکومت ملک کی واحد حکومت ہے جو عوام کو معیاری خدمات مہیا کروانے کی سمت میں انتھک کوشش کررہی ہے۔
یو این آئی