ETV Bharat / bharat

Investigation Against Barshi MLA بارشی کے رکن اسمبلی کے خلاف ہائی کورٹ نے جانچ کا حکم دیا

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 6:06 PM IST

کولہا پور علاقے میں بارشی کے آزاد رکن اسمبلی راجیندر راؤت کے خلاف آمدنی سے زیادہ اثاثہ رکھنے کے الزام میں ہائی کورٹ نے جانچ کا حکم جاری کیا ہے۔

بارشی کے رکن اسمبلی کے خلاف ہائی کورٹ نے جانچ کہ حکم دیا

مہاراشٹر کے کولہا پور علاقے میں بارشی کے آزاد رکن اسمبلی راجیندر راؤت کے خلاف آمدنی سے زیادہ اثاثہ اور بدعنوانی کو لیکر سابق پولیس افسر بھاؤ صاحب اندھالکر نے ممبئی ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں رکن اسمبلی راجیندر راؤت کے خلاف جانچ کا حکم جاری کیا ہے۔ یہ جانچ پونے اینٹی کرپشن بیورو کے ذریعے کی جائے گی اور اس کے لیے ہائی کورٹ نے تین مہینے کی معیاد مقرر کیا ہے۔ اس دوران وقتاً فوقتًا جانچ رپورٹ ہائی کورٹ کو بتانی ہوگی اور تین مہینے جیسے ختم ہو جائیں گے محکمہ اینٹی کرپشن بیورو کو اپنی رپورٹ کورٹ میں جمع کرنی ہوگی۔

بارشی کے رکن اسمبلی کے خلاف ہائی کورٹ نے جانچ کا حکم دیا

اس معاملے پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بھاؤ صاحب اندھالکر نے کہا کہ ہم نے رکن اسمبلی راجیندر راؤت کے خلاف 2021 سے پہلے کئی جگہوں پر شکایت کی لیکن کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا جس کے بعد ہم نے ممبئی ہائی کورٹ کا رخ کیا۔ اب ہائی کورٹ نے معاملے کو لےکر جانچ کا حکم جاری کیا ہے۔ ہم نے تفصیلی پیٹیشن میں راجیندر راؤت کے خلاف ان کی آمدنی سے زیادہ اثاثہ کا ذکر کیا ہے۔ اس پٹیشن میں اس بات کا ذکر اور تفصیل دونوں موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے کورٹ کو بتایا کہ ان کے پاس جو ملکیت ہے، وہ 700 کروڑ کے آس پاس ہے جو انکی اصل ملکیت سے ایک ہزار گنا زیادہ ہے۔ اندھالکر نے کہا کہ وہ رکن اسمبلی ہیں اس لئے ان کے خلاف کاروائی نہیں ہورہی۔ اس لئے ہم نے کورٹ کہ رخ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹنہ: پارس ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف جانچ کا حکم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.