ETV Bharat / bharat

حکومت نیرو مودی کو جلد ہندوستان لانے کے لیے برطانیہ سے بات کرے گی

برطانیہ کی عدالت کی جانب سے پنجاب نیشنل بینک سے ہزاروں کروڑوں روپے کے غبن کے مفرور مجرم نیرو مودی کی حوالگی کی سفارش کے بعد ، حکومت انھیں ہندوستان لانے کے لئے برطانوی حکومت سے بات کرے گی۔

The government will talk to the UK to bring Nirav Modi to India soon
حکومت نیرو مودی کو جلد ہندوستان لانے کے لیے برطانیہ سے بات کرے گی
author img

By

Published : Feb 26, 2021, 7:41 AM IST

وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے یہاں باقاعدہ بریفنگ میں کہا کہ برطانیہ کی ویسٹ منسٹر کی ایک عدالت میں مجسٹریٹ نے نیرو مودی کو ہندوستان میں مقدمے کا سامنا کرنے کے لئے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے اور اپنی دماغی صحت پر اظہار تشویش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیر مودی نے شواہد کو ختم کرنے کی سازش کی ہے اور گواہان کو دھمکی دی ہے۔

ترجمان نے کہا ، "جیسے ہی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت نے نیرو مودی کی برطانیہ کے وزیر داخلہ کے حوالے کرنے کی سفارش کی ہے ، ہندوستانی حکومت برطانیہ کی حکومت سے ان کی حوالگی کے لئے جلد از جلد مذاکرات کا آغاز کرے گی۔"

نیرو مودی پنجاب نیشنل بینک سے ہزاروں کروڑ روپے کے غبن کے معاملے میں مطلوب ہے۔ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے برطانیہ حکومت سے اگست 2018 میں اس کی حوالگی کے لئے درخواست کی تھی جس کے بعد انہیں مارچ 2019 میں ویسٹ منسٹر کی ایک عدالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ مقدمے کی کارروائی کے دوران عدالتی تحویل میں رہا۔ اس کیس کی حتمی سماعت 7-8 جنوری کو ہوئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.