نوئیڈا: کینڈل مارچ کی صدارت نوشاد علوی نے کی اور ساتھ میں (ریاستی سیکرٹری یوتھ بریگیڈ) ستیہ پال یادو (سابق اسمبلی اسپیکر) بھی موجود رہے۔
اس موقع پر ملائم سنگھ یوتھ بریگیڈ کے ریاستی سکریٹری اور نوئیڈا اسمبلی سے مستقبل کے امیدوار محمد نوشاد عرف سونو نے اترپردیش کی بی جے پی حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر سوال اٹھائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی منشا کیا ہے؟ حکومت مجرمین کو سزا دینے کے بجائے انہیں تحفظ فراہم کررہی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ بی جے پی کے لیڈر ہیں۔ حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ لکھیم پور کھیری کے تمام شہید کسانوں کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ اور ان کے خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دیں۔ مجرموں کو اپنی پارٹی اور حکومت سے بے دخل کرے اور سخت سے سخت قانونی کارروائی کرکے ان کو سزا دلائے۔ مجرم کوئی بھی ہو قانون سب کے لیے برابر ہے۔ ایسے مجرمین کو آزاد نہیں چھوڑا جانا چاہیے۔ ایسے درندوں کو سزائے موت دی جائے۔
اس دوران نورالحسن (ضلعی سیکریٹری دیہی)، آصف نورانی ضلع نائب صدر (اسٹوڈنٹ اسمبلی) اچھے میاں (ڈسٹرکٹ نائب صدر اقلیتی) ، گلزار علوی (ودھان سبھا ڈپٹی اسپیکر یوتھ بریگیڈ) منوج ، رجنیش ، نیرج شرما جی کے علاوہ سماج وادی کارکنان کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔