امریکہ کی پہلی باحجاب جج نادیہ کہف نے جمعرات کو اپنے عہدے کا حلف لیا۔ دو سال کی عمر میں شام سے امریکہ منتقل ہونے والی نادیہ کہف نیو جرسی کے گورنر کی جانب سے نامزد ہونے کے بعد جج بن گئیں۔ وکیل نادیہ کہف امریکہ میں پہلی حجاب پہننے والی جج بن گئیں۔ ریاست نیو جرسی میں اپنے نئے عہدے پر تعینات ہونے کے بعد نادیہ کہف نے اپنی دادی سے وراثت میں ملنے والے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر حلف لیا۔ 50 سالہ نادیہ کہف نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں اور بہت فخر محسوس کر رہی ہوں۔ نادیہ کہف پاسیک کاؤنٹی میں اپنی خدمات انجام دیں گی۔
-
American attorney Nadia Kahf, appointed to the Supreme Court of the state of New Jersey, became the first hijab-wearing judge on the bench.
— TRT World (@trtworld) March 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
She took the oath of office with her hand on the Quran pic.twitter.com/LyNoYwjga8
">American attorney Nadia Kahf, appointed to the Supreme Court of the state of New Jersey, became the first hijab-wearing judge on the bench.
— TRT World (@trtworld) March 23, 2023
She took the oath of office with her hand on the Quran pic.twitter.com/LyNoYwjga8American attorney Nadia Kahf, appointed to the Supreme Court of the state of New Jersey, became the first hijab-wearing judge on the bench.
— TRT World (@trtworld) March 23, 2023
She took the oath of office with her hand on the Quran pic.twitter.com/LyNoYwjga8
واضح رہے کہ نادیہ کہف 2 سال کی عمر میں شام سے امریکہ ہجرت کر گئیں۔ وہ ایک عرصے سے ملک میں اسلامی فاؤنڈیشن میں کام کر رہی تھیں۔نادیہ کہف سر پر اسکارف پہننے والی پہلی ریاستی جج بن گئیں، لیکن وہ پہلی مسلمان جج نہیں ہیں۔امریکہ کے مختلف علاقوں میں مسلم خواتین بطور ججز اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اس موقع پر کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کے نیو جرسی چیپٹر نے آج نادیہ کہف کو نیو جرسی سپیریئر کورٹ میں حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی۔
مزید پڑھیں:۔ برطانیہ میں ایک باحجاب مسلم خاتون موضوع بحث کیوں بن گئیں؟
انہوں نے کہا کہ نادیہ نے طویل عرصے سے نیو جرسی میں مسلم کمیونٹی کی خدمت کی ہے، اور مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں نے یہاں سی اے آئی آر-این جے میں ان کی قیادت اور رہنمائی میں کام کیا۔ ان کی نامزدگی کے ایک سال بعد انہیں حلف اٹھاتے دیکھنا ناقابل یقین سے کم نہیں ہے۔بتادیں کہ نادیہ کہف کی نامزدگی ایک سال پہلے آئی تھی لیکن سینیٹر کرسٹن کوراڈو نے روک دی تھی۔ اس کی تصدیق اس ماہ کے شروع میں ہوئی تھی۔