ETV Bharat / bharat

مشتعل کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کے مرکزی گیٹ کا تالا توڑا

author img

By

Published : Oct 22, 2021, 10:49 AM IST

کسان رہنما سکھبیر خلیفہ نے کہا ، "ہم مزید انتظار نہیں کریں گے۔ نوئیڈا اتھارٹی نے 81 گاؤں کے ہزاروں کسانوں کو دھوکہ دیا ہے اور وعدہ خلافی کی ہے۔ ہم گزشتہ چار دہائیوں سے اپنے حقوق سے محروم ہیں لیکن اب ہم ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے، اپنے حقوق لے کر رہیں گے۔

مشتعل کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کے مرکزی گیٹ کا تالا توڑا
مشتعل کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کے مرکزی گیٹ کا تالا توڑا

گزشتہ ماہ یکم ستمبر سے نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں 81 گاؤں کے کسان آج پھر مشتعل ہوگئے۔ معلومات کے مطابق مشتعل کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کے مین گیٹ پر لگا تالا توڑ دیا ہے۔ سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر اے ڈی سی پی رن وجے سنگھ سمیت تمام سینئر افسران موقع پر موجود رہے۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جب تک اتھارٹی مطالبات کو پورا نہیں کرتی ہم واپس نہیں جائیں گے۔

اس موقع پر کسان رہنما سکھبیر خلیفہ نے کہا ، "ہم مزید انتظار نہیں کریں گے۔ نوئیڈا اتھارٹی نے 81 گاؤں کے ہزاروں کسانوں کو دھوکہ دیا ہے اور وعدہ خلافی کی ہے۔ ہم گزشتہ چار دہائیوں سے اپنے حقوق سے محروم ہیں لیکن اب ہم ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے، اپنے حقوق لے کر رہیں گے۔

مزید پڑھیں: نوئیڈا: کسان مظاہرین پر لاٹھی چارج کے خلاف قومی انسانی حقوق کمیشن میں شکایت

انہوں نے کہا کہ اتھارٹی کو ہمارے مطالبات پورے کرنے ہوں گے، اس کے علاؤہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔ سکھبیر خلیفہ کی قیادت میں ہزاروں کسان اتھارٹی کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوئے مرکزی دروازے پر پہنچ گئے تھے۔ وہاں تالا لگا ہوا تھا، کسانوں نے تالا توڑ دیا ہے۔ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کسان 50 دنوں سے اپنے مطالبات کو لے کر نوئیڈا اتھارٹی کے قریب ہرولہ بارات گھر میں دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

کسانوں کے مندرجہ ذیل مطالبہ ہیں:۔

1۔ کسانوں کے بچوں کو روزگار ملنا چاہیے۔
2۔ کسانوں کے بچوں کو مفت تعلیم۔
3۔ کسانوں کا مفت علاج کیا جائے۔
4۔ 64.7 اضافی معاوضہ دیا جائے۔
5۔ 10 فیصد پلاٹ دیا جائے۔

6۔گاؤں کی آبادی کی پالیسی کو پہلے جیسا ہی برقرار رکھا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.