ETV Bharat / bharat

Indians Stuck in Sudan سوڈان میں پھنسے بھارتی نوجوان کے خاندان نے مودی سے مدد کی اپیل کی - سوڈان میں بحران

سوڈان میں فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان لڑائی دوسرے ہفتے میں داخل ہوگئی ہے اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے لوگ وہاں ابھی بھی پھنسے ہوئے ہیں اس لڑائی میں اب تک ایک بھارتی سمیت 400 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 3500 زخمی ہو چکے ہیں۔

Etv Bharat
سوڈان میں پھنسے بھارتی نوجوان کے لواحقین کی مودی سے مدد کی اپیل
author img

By

Published : Apr 23, 2023, 3:17 PM IST

جونپور: افریقی ملک سوڈان میں خانہ جنگی کی وجہ سے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ بہت سے بھارتی وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک راجیش کمار سنگھ بھی شامل ہے، جو اتر پردیش (یوپی) کے جونپور ضلع کے بخشا تھانہ علاقے کے تحت دریاو گنج گاؤں کا رہنے والا ہے۔ راجیش کے گھر والے وہاں کے حالات سے پریشان ہیں اور لواحقین نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مدد کی اپیل کی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، راجیش کی بیوی اور بچے، جو 8 مارچ کو روزی روٹی کے سلسلے میں سوڈان گئے تھے، کسی ناخوشگوار واقعے کے اندیشے سے پریشان ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے راجیش کی بحفاظت واپسی کی اپیل کی ہے۔ دونوں بھائیوں میں سب سے بڑا دنیش سنگھ دہلی میں رہتا ہے، جب کہ راجیش سنگھ گزشتہ ماہ سوڈان گیا تھا۔

دوسری طرف راجیش کے بوڑھے والد رام مورت سنگھ کا انتقال 6 اپریل کو ہوا تھا۔ راجیش کی بیوی سنیتا سنگھ نے بتایا کہ دوپہر کو شوہر نے موبائل پر میسج بھیج کر بتایا تھا کہ یہاں کے حالات بہت خراب ہیں، بمباری اور لڑائی ہو رہی ہے۔ ہفتہ کی رات 8 بجکر 15 منٹ پر متعدد کالز کی گئیں لیکن موبائل آن لائن ہونے کے بعد بھی فون نہ ملنے پر لواحقین پریشان ہیں۔ بیوی کے ساتھ بیٹی جیوتی، بیٹا ویرو سنگھ اور گولو سنگھ کا رو رو کر برا حال ہے۔ واضح رہے کہ سوڈان کو فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان لڑائی کی وجہ سے تشدد کا سامنا ہے۔ 72 گھنٹے کی جنگ بندی کے درمیان بھی تشدد کی اطلاعات ہیں۔ سوڈانی وزارت صحت کے مطابق اس لڑائی میں اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 3500 زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وہیں سعودی وزارت خارجہ نے سوڈان سے سعودی شہریوں اور دیگر شہریوں کو نکالنے کا اعلان کرنے کے بعد 91 سعودی شہریوں اور دیگر ممالک کے تقریبا 66 غیر ملکی شہریوں کو سوڈان سے نکال کر کشتی کے ذریعے سعودی عرب کی جدہ بندرگاہوں پر منتقل کیا ہے، جس میں کچھ بھارتی بھی شامل ہیں۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.