ETV Bharat / bharat

Election Commission on UP Assembly election: الیکشن کمیشن آج اترپردیش میں چیف سکریٹری کے ساتھ جائزہ میٹنگ کرے گا

author img

By

Published : Dec 30, 2021, 12:13 PM IST

سرکاری اطلاع کے مطابق الیکشن کمیشن Election Commission کا وفد اترپردیش میں الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف فریقوں کے ساتھ میراتھن میٹنگز کے بعد جمعرات کو ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور چیف سکریٹری کے ساتھ فیصلہ کن میٹنگ کرےگا۔

Chief Secretary of Uttar Pradesh news  election commission visit up  Election Commission on uttar pradesh assembly election  uttar pradesh assembly election 2022 news  etv bharat urdu news
الیکشن کمیشن آج اترپردیش میں چیف سکریٹری کے ساتھ جائزہ میٹنگ کرے گا

چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا کی قیادت والا الیکشن کمیشن Election Commission کا اعلی سطحی وفد اترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر آج ریاست کے چیف سکریٹری کےساتھ فیصلہ کن دور کی جائزہ میٹنگ کرے گا۔

اس بارے میں دی گئی سرکاری اطلاع کے مطابق کمیشن کا وفد اترپردیش میں الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف فریقوں کے ساتھ میراتھن میٹنگز کے بعد جمعرات کو ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور چیف سکریٹری کے ساتھ فیصلہ کن میٹنگ کرےگا۔ اس سے پہلے منگل کو کمیشن کے 13 رکنی وفد نے تین روزہ جائزہ دورے میں سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے علاوہ مختلف جانچ ایجنسیوں کے ساتھ میٹنگ کی۔جبکہ بدھ کو الیکشن کمیشن نے اترپردیش کے سبھی دس بلاکس کے کمشنر اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے علاوہ سبھی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور سینئر پولیس سپریٹنڈنٹ کے ساتھ میراتھن میٹنگ کرکے ضلعی سطح پر انتخابی ریلیوں کی رپورٹ لی۔

مزید پڑھیں:۔ EC 3 Day Visit to Lucknow UP: انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آج لکھنؤ دورہ

واضح رہے کہ الکشن کمیشن اسمبلی انتخابات کے عمل سے جڑے سبھی فریقوں سے ملے انپٹ کی بنیاد پر جمعرات کو چیف سکریٹری کے ساتھ فیصلہ کن میٹنگ کرے گا۔ سمجھا جاتا ہے کہ بدھ کو ہی مرکزی حکومت کے ذریعہ مقرر کئے گئے ریاست کے نئے چیف سکریٹری درگاشنکر مشرا جمعرات کو عہدہ سنبھالنے کے بعد اس اہم میٹنگ میں شامل ہوسکتے ہیں۔

کمیشن سے ملی اطلاع کے مطابق میٹنگ کے بعد دوپہر 12 بجے چندرا پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اس میں پچھلے تین دنوں سے جاری انتخابی جائزہ کے نتیجوں پر غور و خوض ہوگا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.