ایڈیٹرس گلڈ نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرکے صحافیوں، سماجی کارکنان اور رہنماؤں کی مبینہ جاسوسی کے الزامات کی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے تفتیش کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرضی گذار نے معاملے کی تفتیش سپریم کورٹ سے کروائے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
عرضی گذار نے اسپائی ویئر قرار پر حکومت سے وہ فہرست مانگی ہے جس میں یہ بتایا گیا ہو کہ کن کن لوگوں کی مبینہ جاسوسی کی گئی۔ غورطلب ہے کہ قبل ازیں سینیئر جرنلسٹ این رام اور ان کے ساتھی ششی کمار بھی سپریم کورٹ میں عرضی دائر کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: اپوزیشن کی حرکتوں سے پارلیمنٹ اور آئین کی توہین ہوئی: مودی
پیگاسس معاملے پر سپریم کورٹ میں اب تک پانچ عرضیاں دائر کی جا چکی ہیں، ان میں وکیل منوہر لال شرما، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ’مارکسسٹ‘ (سی پی آئی ایم) کے راجیہ سبھا رکن جان برٹاس، سماجی کارکن پرنجوائے ٹھاکُرتا بھی شامل ہیں۔ ان عرضیوں میں سے تین چیف جسٹس این وی رمن اور جسٹس سوریہ کانت کی بینچ کے سامنے 5 اگست کو فہرست بند کی جانی ہے۔
یو این آئی۔۔۔