مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ چند روز قبل محکمہ آبپاشی کی جانب سے جے سی بی کے ذریعہ نہر کی صفائی کی گئی صفائی کے دوران سارا ملبہ نہر کے کنارے پر ڈال دیا گیا۔ ملبہ کا انبار جمع ہونے سے مقامی افراد کو سڑک عبور کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈوڈو کنال ہزاروں کنال رقبہ اراضی خاص کر میوہ باغات کو سیراب کرتی ہے۔نہر کا کنارہ ہزاروں کاشتکار راستہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور متعدد مقامات پر باغات میں جانے کے لئے یہ ایک واحد راستہ ہے۔
تاہم متعلقہ محکمہ کی لاپرواہی کے سبب ان کا چلنا پھرنا مشکل ہو گیا ہے اور اپنے باغات میں روز مرہ کے کام پر جانے کے دوران انہیں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مقامی لوگوں خاص کر کاشتکاروں نے متعلقہ محکمہ سے نہر کے کنارے سے ملبہ ہٹانے یا ہموار کرنے کا پر زور مطالبہ کیا۔