ETV Bharat / bharat

کیجریوال حکومت کی نئی پالیسی شراب کو بڑھاوا دے گی : ایم آئی ایم - liquor abstinence

اس معاملے پر بی جے پی کی طرف سے اپواس صرف پاکھنڈ ہے۔ بی جے پی کو خود اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔ بی جے پی رہنماؤں کو اس ایشو پر منھ کھولنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ کیوںکہ ان کی ریاستوں میں اس طرح کے قوانین پہلے ہی بن چکے ہیں۔

کلیم الحفیظ
کلیم الحفیظ
author img

By

Published : Apr 1, 2021, 10:53 PM IST

اترپردیش کی یوگی ریاست کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہی کیجریوال حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ جس سے یہ بات صاف ہوگئی کہ دہلی اور یوپی میں ایک ہی سوچ کی سرکار ہے۔ دہلی میں ایک دوسرے کی مخالفت محض ایک دکھاوا ہے۔ بی جے پی اپواس کا ڈرامہ کرکے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔

یہ تمام باتیں دہلی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر کلیم الحفیظ نے پریس کو جاری ایک بیان میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ جب بہار جیسی غریب ریاست میں شراب پر مکمل پابندی لگائی جاسکتی ہے تو دہلی میں کیوں نہیں۔

کلیم الحفیظ
کلیم الحفیظ

انھوں نے کیجریوال کی انسانیت دوست پالیسی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ ایک طرف دہلی حکومت نوجوانوں کی تعلیم کے لیے نئے نئے پروگرام کی بات کرتی ہے اور دوسری طرف ان کے لیے شراب پینے کی عمر میں تخفیف کرکے انھیں شراب کا عادی بنانا چاہتی ہے۔

دہلی حکومت کا منشا صرف اپنی تجوریاں بھرنا ہے، اسے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ شراب پینے سے کتنے گھر برباد ہوں گے۔ کلیم الحفیظ نے بی جے پی کی دوغلی پالیسی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ایک طرف گجرات اور بہار ہے جہاں بی جے پی کی حکومتیں ہیں وہاں شراب پر پابندی ہے اور دوسری طرف اترپردیش سمیت دوسری بی جے پی ریاستیں ہیں جہاں شراب کی نہ صرف کھلی چھوٹ ہے بلکہ نقلی شراب کے باعث روزانہ ہزاروں لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں تیسری طرف دہلی میں اپواس کا ڈرامہ ہے، آخر بی جے پی کی شراب پر کیا پالیسی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ بی جے پی کی سرکار خواتین کی ہمدردی کا دعوی کرتی ہے لیکن خواتین کو سب سے زیادہ خطرہ شراب سے ہے۔ اس لیے کہ جب مرد شراب پی کر گھر میں آتے ہیں تو اپنی خواتین کو مارتے پیٹتے ہیں، شراب کی خاطر گھر کا سامان ہی نہیں اپنی عورتوں تک کو بیچ دیتے ہیں۔

عام آدمی پارٹی جو کہ بی جے پی کی ہی ٹیم ہے اور اپنی کارکردگی کا ڈنکا سارے زمانے میں پیٹتی ہے اسے یہ کیوں نہیں دکھائی دیا کہ جب پڑھنے کی عمر والا نوجوان شرابنوشی کرے گا تو وہ تعلیم کب حاصل کرے گا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کیجریوال سرکار مفت بجلی اور پانی کے نقصانات کی بھرپائی شراب سے کرنا چاہتی ہے۔ انھوں نے کہا لوگوں کے گھروں کے چراغ بجھا کر مفت بجلی کا کیا فائدہ ہوگا۔ اس لیے پہلی فرصت میں دہلی حکومت کو اکسائز پالیسی پر نظر ثانی کرنا چاہئے۔ اس موقع پر انھوں نے دہلی کے طلبہ اور طالبات سے بھی مکمل شراب بندی کے لیے مہم چلانے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.