ETV Bharat / bharat

Kidnapping Case عدالت نے اغوا معاملے میں سابق ایم پی سرفراز عالم کو جیل بھیج دیا

ایم پی ایم ایل اے کورٹ کے جج نے گزشتہ کل ایک پرانے اغوا معاملے کی سماعت کرتے ہوئے آر جے ڈی کے سینئر رہنما سرفراز عالم کو جیل بھیج دیا ہے۔ Sarfaraz Alam Sent To Jail

سابق ایم پی سرفراز عالم کو جیل
سابق ایم پی سرفراز عالم کو جیل
author img

By

Published : Jan 5, 2023, 1:00 PM IST

پٹنہ: بہار کے ضلع ارریہ کے سابق رکن پارلیمان، سابق ریاستی وزیر اور آر جے ڈی کے سینئر رہنما سرفراز عالم نے ایک پرانے معاملے میں ارریہ عدالت پہنچ کر خودسپردگی کر دی جس کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل افسر فرسٹ و اسپیشل ایم پی ایم ایل اے کورٹ کے جج نے کل دیر شام 26 سال کے ایک پرانے اغوا معاملے کی سنوائی کی جس میں سابق ایم پی سرفراز عالم عدالت میں حاضر ہوئے تھے۔ اس معاملے میں سابق ایم پی کے وکیل نے ضمانت عرضی دائر کی، اس کے بعد اسپیشل ایم پی عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ اور پولس سپرنٹنڈنٹ سے سابق ایم پی کا مجرمانہ ریکارڈ طلب کیا اور مکمل طریقے سے دیکھا۔ The court sent former MP Sarfaraz Alam to jail in the kidnapping case

واضح رہے کہ سرفراز عالم کے خلاف 1996 میں اغوا کا ایک معاملہ درج ہوا تھا، اس معاملے میں وہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے، عدالت سے ان کے خلاف وارنٹ بھی جاری ہوا تھا، اس کے باوجود وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔ اس کے بعد ان کے خلاف قرقی کی بھی ہدایت جاری ہوئی تھی، جس کے بعد اب انہوں نے عدالت میں خودسپردگی کی جہاں سے انہیں سیدھے جیل بھیج دیا گیا۔

مزید پڑھیں:۔ Deadly Attack on Sarfaraz Alam: سابق رکن پارلیمان سرفراز عالم پر جان لیوا حملہ

اطلاع کے مطابق بھرگامہ بلاک کے سرسیا کلاں کے رہنے والے شنکر کمار جھا نے سرفراز عالم سمیت چار سے پانچ نامعلوم لوگوں کے خلاف اغوا کا معاملہ ارریہ تھانہ میں درج کرایا تھا۔ درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 15 مئی 1996 کو شنکر کمار جھا روڈ ڈویژن ارریہ کے انجینئر نوین کمار سنگھ کے ارریہ اے ڈی بی چوک واقع رہائش گاہ پر سوئے ہوئے تھے جب کہ نوین کمار سنگھ پورنیہ گئے ہوئے تھے اور ان کی بیوی و بچے تنہا تھے۔ اسی دوران سرفراز عالم چار پانچ لوگوں کے ساتھ بائیک پر سوار ہوکر آئے اور مبینہ طور پر بدکلامی کرتے ہوئے مارپیٹ کی اور ان کو اغوا کر لیا۔ پھر کچھ دیر بعد انہیں بائیک سے ٹاؤن ہال کے پاس چھوڑ دیا۔ اسی معاملے کی سنوائی میں ارریہ عدالت نے سرفراز عالم کی خودسپردگی کے بعد انہیں جیل بھیج دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.