ETV Bharat / bharat

بارہ بنکی : کانگریس نے بی جے پی حکومت کو اکھاڑ پھیکنےکاعزم کیا

author img

By

Published : Aug 9, 2021, 10:51 PM IST

خراب نظم نسق، خواتین تحفظ مہنگائی اور بدعنوانی کے خلاف کانگریس کی جانب سے ریاست کے تمام اضلاع میں بھاجپا گددی چھوڑومارچ نکالا گیا۔

بارہ بنکی : کانگریس نے بی جے پی حکومت کو اکھاڑ پھیکنےکاعزم کیا
بارہ بنکی : کانگریس نے بی جے پی حکومت کو اکھاڑ پھیکنےکاعزم کیا

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں یہ مارچ کانگریس کے ریاستی صدر اجئے کمار للو کی قیادت میں نکالا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس مارچ کے بعد کانگریس نے بی جے پی حکومت کو اکھاڑ پھیکنے کا عزم لیا ہے۔

واضح ہو کہ ریاستی کانگریس کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا کی ہدایت پر کانگریس نے 9 اگست کو 2 کلومیٹر کا بھاجپا گدی چھوڑو مارچ نکالنا تھا۔

بارہ بنکی میں اسی ہدایت پر پرانی مورنگ منڈی سے کلکٹریٹ تک یہ مارچ نکالا گیا۔

ریاستی کانگریس کی قیادت میں نکالے گئے اس مارچ میں کانگریس نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس موقع پر کانگریس کے ریاستی صدر اجئے کمار للو نے کہا ریاست میں نظم نسق نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

لڑکیاں محفوظ نہیں ہیں۔ بی جے پی حکومت بدعنوانی کے سمندر میں ڈوبی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی اتوار کو ہی آبپاشی وزیر پر گھپلہ کا الزام عائد ہوا ہے۔

اس سے قبل محلمہ بجلی میں گھپلہ ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں: یوپی میں اب چھوٹی پارٹیاں ہی متبادل بنیں گی: مولانا عامر رشادی

مہنگائی سے عوام پریشان ہے۔ اسلئے کانگریس کارکنان نے یہ احتجاج کر کے بی جے پی حکومت کو اکھاڑ پھیکنے کا عزم لیا ہے۔

اتحاد کے سوال پر للو نے کہا کہ ریاست کے عوام ایس پی، بی ایس پی اور بی جے پی کو آزما چکی ہے۔اب وہ کانگریس کی جانب دیکھ رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.