ETV Bharat / bharat

Sharad Pawar On India-Pakistan Relation: پاکستان کے لوگ بھارت کے دشمن نہیں ہیں، شرد پوار

این سی پی کے صدر شرد پوار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوگ بھارت کے دشمن نہیں ہیں، بلکہ جو لوگ فوج کی مدد سے اقتدار چاہتے ہیں وہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خواہاں ہیں۔ Sharad Pawar On India Pakistan Relation

پاکستان کے لوگ بھارت کے دشمن نہیں ہیں، شرد پوار

author img

By

Published : May 13, 2022, 11:58 AM IST

پونے: ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں عید ملن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے این سی پی کے صدر شرد پوار نے کہا کہ پاکستان کے عوام بھارت کے دشمن نہیں ہیں بلکہ جو لوگ فوج کی مدد سے اقتدار چاہتے ہیں وہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی چاہتے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر یہ بھی کہا کہ ایک نوجوان نے پاکستان کی باگ ڈور سنبھالی اور پاکستان کو ایک سمت دینے کی کوشش کی لیکن اس کو اقتدار سے بے دخل کر دیا گیا۔ The common people of Pakistan are not enemies of India says sharad pawar

انہوں نے کہا کہ "آج دنیا میں مختلف قسم کی صورتحال ہے، روس جیسا طاقتور ملک یوکرین جیسے چھوٹے ملک پر حملہ کر رہا ہے، سری لنکا میں نوجوان سڑک پر ہیں، لڑ رہے ہیں اور اس ملک کے رہنما زیر زمین چلے گئے ہیں۔ یوکرین میں جنگ اور سری لنکا میں بدامنی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک پاکستان میں آپ کے اور میرے بھائی ہیں، ایک نوجوان نے وزارت عظمیٰ کی باگ ڈور سنبھالی، ملک کو بہتر سمت دکھانے کی کوشش کی لیکن اس کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا اور اب وہاں ایک الگ ہی تصویر نظر آ رہی ہے۔

شرد پوارنے مرکزی وزیر اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر کی حیثیت سے کئی بار پاکستان کا دورہ کیا۔ ہم لاہور ، کراچی جہاں بھی گئے، ہمارا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ ہم اپنی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کراچی گئے۔ میچ کے ایک دن بعد کھلاڑیوں نے اپنے اردگرد کی جگہیں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ہم ایک ریسٹورنٹ میں گئے اور ناشتہ کرنے کے بعد جب ہم نے بل ادا کرنے کی کوشش کی تو ریسٹورنٹ کے مالک نے رقم لینے سے انکار کردیا اور کہا کہ آپ ہمارے مہمان ہیں۔ پاکستان کے لوگ بھارت کے دشمن نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ شرد پوار نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی

انہوں مزید کہا کہ جو لوگ سیاست کرنا چاہتے ہیں اور (پاکستانی) فوج کی مدد سے اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، وہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی چاہتے ہیں۔ بھارتیوں کو برطانوی راج سے آزادی مل سکتی ہے کیونکہ آزادی کی جدوجہد میں تمام قائدین متحد تھے اور آج اگر کوئی برادریوں میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو سب کو متحد ہو کر ایسے لوگوں کو سبق سکھانا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.