مظفر نگر: ریاست اترپردیش کے مظفر نگر ضلع کے تھانہ بھوپا علاقہ کے حاجی پورہ گاؤں میں اس وقت سنسنی پھیل گئی، جب ہفتہ کی صبح پانچ بجے سے لاپتہ ایک 14 سالہ نابالغ لڑکی کی لاش گنے کے کھیت میں ملی۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ کھیت میں نابالغ لڑکی کی لاش ملنے کی اطلاع پر گاؤں والوں کی بھیڑ بھی موقع پر جمع ہوگئی، پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ دراصل مظفر نگر کے بھوپا علاقے کے گاؤں حاجی پورہ کی رہنے والی 14 سالہ نابالغ لڑکی ہفتے کی صبح تقریباً پانچ بجے گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی اور شام تک اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔The body of a minor girl found in a sugarcane field in Muzaffarnagar
مزید پڑھیں:۔ سہارنپور: نابالغ لڑکی کی لاش ملنے سے علاقے میں سنسنی
مقتول کی والدہ گاؤں سے باہر گئی ہوئی تھیں، مقتول کی بہن نے والدہ کو فون پر اطلاع دی کہ شننو صبح سے گمشدہ ہے اور ابھی تک گھر واپس نہیں آئی، جس کے بعد شننو کی تلاش کی گئی لیکن وہ نہیں ملی۔ اتوار کی صبح ببلو نامی کسان گنے کے کھیت میں گیا تو اسے شننو کی لاش پڑی ہوئی ملی۔ اس کے بعد جب کسان ببلو نے شور مچایا تو گاؤں والے موقع پر جمع ہوگئے اور معاملے کی اطلاع پولس کو دی گئی، تب انچارج انسپکٹر بھوپا سشیل سینی پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ اس دوران ایس پی دیہات اتل کمار سریواستو پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ جہاں فورینسک ٹیم کے ساتھ ساتھ ڈاگ سکواڈ کی ٹیم کو بھی موقع پر بلایا گیا۔ ایس پی دیہات اتل کمار سریواستو نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجوا دیا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔