ETV Bharat / bharat

ضمنی انتخابات میں بھی بی جے پی کی کامیابی

بہار اسمبلی کے ساتھ 11 ریاستوں کی 59 اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے منگل کو اپنا پرچم لہرایا ۔ گجرات میں آٹھ، مدھیہ پردیش میں 19 اور اترپردیش میں چھ سیٹوں پر بی جے پی نے جیت درج کی ہے۔

The BJP waved the flag in the by-elections
بی جے پی نے ضمنی انتخابات میں لہرایا پرچم
author img

By

Published : Nov 10, 2020, 10:50 PM IST

Updated : Nov 11, 2020, 2:57 AM IST

الیکشن کمیشن سے حاصل کردہ اعداد وشمار کے مطابق بی جے پی نے مدھیہ پردیش کے 28 ضمنی انتخابات میں سے 19 میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ کانگریس محض 9 سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوسکی ہے۔ اس طرح ریاست میں بی جے پی نے اپنا اقتداربرقرار رکھنا یقینی بنالیا ہے۔ ریاستی اسمبلی میں 230 نشستیں ہیں۔ بی جے پی کے پاس اس وقت 107 سیٹیں ہیں۔

گجرات میں بی جے پی نے اپنی مقبولیت برقرار رکھتے ہوئےآٹھ نشستوں پرہوئے ضمنی انتخابات میں آٹھوں میں جیت درج کرلی ہے ۔ ریاست میں کانگریس نے ان انتخابات میں بہت خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، وہ کوئی سیٹ جیت نہیں پائی ۔ جبکہ کانگریس اراکین اسمبلی کے استعفے کے بعد ہی یہ ضمنی انتخابات کرائے گئے تھے۔

اترپردیش میں سات سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں بی جے پی چھ سیٹوں پر جیت گئی ہے اور ایک سیٹ سماج وادی پارٹی کو ملی ہے۔

شمال مشرقی ریاست منی پور میں بھی پانچ سیٹوں پر ضمنی انتخابات میں بی جے پی نے تین پر جیت حاصل کرلی ہے اور ایک پر اسے سبقت حاصل ہے۔ ایک سیٹ آزاد امیدوار نے جیت لی ہے۔

کرناٹک میں دو سیٹوں پر ضمنی انتخابات کرائے گئے جہاں ریاست میں حکمراں بی جے پی نے دونوں سیٹیں جیت لی ہیں۔ تلنگانہ میں بھی ایک سیٹ پر ضمنی انتخابات ہوئے جہاں بی جے پی نے حکمراں تلنگانہ راشٹر سمیتی کے امیدوار کو شکست دے دی۔ اوڈیشہ میں دو سیٹوں پر ضمنی انتخابات کرائے گئے جہاں ریاست میں حکمراں بیجو جنتادل نے سبقت بنائی ہوئی ہے۔۔

ہریانہ میں ایک سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخابات میں کانگریس نے جیت درج کرلی ہے۔ ناگالینڈ میں دو سیٹوں پر ضمنی انتخابائے ہوئے جہاں نیشنلسٹ پروگریسیو پارٹی نے ایک سیٹ جیت لی ہے اور ایک پر آزاد امیدوار نے قبضہ کیا ہے۔

جھارکھنڈ میں دو سیٹوں پر ضمنی انتخابات کرائے گئے جہاں ایک پر کانگریس نے جیت درج کی اور ایک پر جھارکھنڈ مکتی مورچہ نے ایک سیٹ جیت لی ہے۔ چھتیس گڑھ میں ایک سیٹ پر ضمنی انتخابات کرائے گئے جہاں کانگریس نے جیت درج کی۔

Last Updated : Nov 11, 2020, 2:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.