ETV Bharat / bharat

بی جے پی نے آپسی بھائی چارے میں زہر گھولنے کا کام کیا: سچن پائلٹ - ملک ترقی کی راہ پر گامزن

ہمیں اس مقدس تہوار کو باہمی اختلافات بھلاکر سب کو ساتھ لے کر منانا چاہیے اور بھائی چارے کا پیغام دینا چاہیے۔ ہمیں ذات پات اور مذہب سے اوپر اٹھ کر سب کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے، تب ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔

The BJP has poisoned the brotherhood says Sachin Pilot  Former Deputy Chief Minister of Rajasthan Sachin Pilot  uttar pradesh politics news  Sachin Pilot comment on bjp government  بی جے پی نے آپسی بھائی چارے میں زہر گھولنے کا کام کیا:سچن پائلٹ  سچن پائلٹ اپنے آبائی گاؤں وید پورہ پہنچے  گاؤں میں منعقدہ گووردھن پوجا  بھائی چارے کا پیغام دینا چاہیے  ملک ترقی کی راہ پر گامزن  کانگریس کے میٹروپولیٹن صدر رام کمار
بی جے پی نے آپسی بھائی چارے میں زہر گھولنے کا کام کیا:سچن پائلٹ
author img

By

Published : Nov 6, 2021, 10:21 AM IST

راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ جمعہ کو اپنے آبائی گاؤں وید پورہ پہنچے۔ انہوں نے گاؤں میں منعقدہ گووردھن پوجا میں شرکت کی۔ اس سے قبل نوئیڈا ڈی این ڈی پر کانگریس پارٹی کے کارکنان نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ سچن پائلٹ ہر سال اپنے آبائی گاؤں وید پورہ میں گووردھن پوجا کرتے ہیں۔

بی جے پی نے آپسی بھائی چارے میں زہر گھولنے کا کام کیا:سچن پائلٹ
اس موقع پر سچن پائلٹ نے کہا کہ ہمیں اس مقدس تہوار کو باہمی اختلافات بھلاکر سب کو ساتھ لے کر منانا چاہیے اور بھائی چارے کا پیغام دینا چاہیے۔ ہمیں ذات پات اور مذہب سے اوپر اٹھ کر سب کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے، تب ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے باہمی بھائی چارے میں زہر گھولنے کا کام کیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں تناؤ اور انارکی کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔ اب عوام بی جے پی کی عوام دشمن پالیسیوں کو سمجھ چکی ہے، آنے والے وقت میں عوام ان کو منہ توڑ جواب دینے والی ہے۔ حال ہی میں ہوئے ضمنی انتخاب میں عوام نے اپنا ذہن صاف کردیا ہے اور آنے والا وقت کانگریس پارٹی کا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ ہجومی تشدد کے واقعات اور اردو کے مسائل پر مسلم تنظیموں کی سچن پائلٹ سے ملاقات

اس موقع پر کانگریس کے میٹرو پولیٹن صدر رام کمار، ببلی ناگر، دیویندر بھاٹی، راجیندر آوانہ، پھر سنگھ نگر، لیاقت چودھری، جتیندر امباوت، للت آوانا، دانش سیفی، گورو کھنڈیلوال، اشوک شرما، ستیندر شرما، وکرم چودھری اور رضوان چودھری وغیرہ موجود تھے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.