ETV Bharat / bharat

بی جے پی نے گلبرگہ سٹی کارپوریشن میں میئر بنانے کا دعویٰ کیا - کرناٹک

جے پی کے لیجسلیٹو سشیل نموشی نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں ہے، یہاں کی ترقی کے لئے گلبرگہ سٹی کارپوریشن میں بی جے پی سے میئر بنانا بہت ضروری ہے، اسی مقصد سے بی جے پی گلبرگہ میں اپنا میئر بنانے کی کوشش میں ہے لیکن کانگریس اور بی جے پی دونوں کے پاس یہ میجک نمبر نہیں ہے۔

بی جے پی نے گلبرگہ سٹی کارپوریشن میں میئر بنانے کا دعویٰ کیا

author img

By

Published : Oct 29, 2021, 11:00 AM IST

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ سٹی کارپوریشن انتخابات کو دو ماہ گزر چکے ہیں تاہم ابھی تک کسی پارٹی نے اپنا میئر منتخب نہیں کیا ہے۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ گلبرگہ سٹی کارپوریشن انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

بی جے پی نے گلبرگہ سٹی کارپوریشن میں میئر بنانے کا دعویٰ کیا

گلبرگہ سٹی کارپوریشن انتخابات میں کل 55 وارڈز سے کانگریس پارٹی سے27، بی جے پی سے 23، جنتادل سیکولر پارٹی سے 4 اور ایک آزاد کارپوریٹر منتخب ہوا ہے۔ یہاں پر سٹی کارپوریشن کا اقتدار حاصل کرنے میں میئر بنانے کے لئے 31 ووٹ درکار ہیں۔

اس موقع پر بی جے پی کے لیجسلیٹیو سشیل نموشی نے کہا کہ گلبرگہ میں بی جے پی اپنا میئر بنائے گی، جس کے لئے وزیر اعلیٰ نے جنتادل سیکولر کے صدر کمار سوامی سے ملاقات کرکے بات کی۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں ہے، یہاں کی ترقی کے لئے گلبرگہ سٹی کارپوریشن میں بی جے پی سے میئر بنانا بہت ضروری ہے، اسی مقصد سے بی جے پی گلبرگہ میں اپنا میئر بنانے کی کوشش میں ہے لیکن کانگریس اور بی جے پی دونوں کے پاس یہ میجک نمبر نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:۔ اسمبلی انتخابات میں کامیابی کیلئے کام کرنے کی ضرورت: کنیز فاطمہ

انہوں نے کہا کہ کانگر س کے پاس 29 ووٹ ہیں، بی جے پی کے پاس 27 ووٹ، بی جے پی کے پاس 23 کارپوریٹرس، ایک ایم پی ڈاکٹر امیش جادو، دو ایم ایل اے اور ایم ایل سی کے چار ووٹ ملاکر جملہ 27 ووٹ ہیں، جب کہ کانگریس کے 27 کارپوریٹرس، ایک ایم ایل اے، گلبرگہ شمال سے محترمہ کنیز فاطمہ اور راجیہ سبھا رکن ملیکا رجن کھرگے کے دو ووٹ ملاکر 29 ووٹ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں میئر بنانے کے لیے گلبرگہ سٹی کارپوریشن کا اقتدار حاصل کرنے کے لیے کانگریس اور بی جے پی دونوں کےلئے جنتادل سیکولر پارٹی کی تائید حاصل کرنا ناگزیر ہے اگر بی جے پی ایک آزاد امیدوار کارپوٹر کی تائید حاصل کرتی ہے، تب بھی وہ میجک نمبر تک نہیں پہنچ سکتی جبکہ یہا‍ں پر جنتادل سیکولر کے چار کارپوریٹرس منتخب ہوئے ہی‍ں۔ انکے پاس میجک نمبر ہے۔ اس لئے کانگریس اور بی جے پی کی نظر جنتادل سیکولر پارٹی کے کارپوریٹرس پر ہے۔ ان دونوں پارٹیوں میں سے کسی پارٹی کو جنتادل سیکولر تائید کرتی ہے، یہ آنے والے دنوں میں ہی معلوم ہوسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.