ETV Bharat / bharat

Urs of Khwaja Moinuddin Chishti درگاہ اجمیر شریف میں دو بڑی دیگوں کا سید عادل گروپ کو ٹھیکہ - خواجہ معین الدین چشتی

رواں برس 19 جنوری سے خواجہ معین الدین چشتی کے سالانہ عرس کا اغاز ہوگا۔ اس کے پیش نظر درگاہ میں موجود دو بڑی دیگوں کا ٹھیکہ خادم سید عادل چشتی گروپ نے لے لیا ہے۔ Annual Urs start from January 19

درگاہ اجمیر شریف میں دو بڑے دیگوں کے ٹھیکہ کا اعلان اختتام پزیر

author img

By

Published : Jan 16, 2023, 2:13 PM IST

خواجہ معین الدین چشتی کا سالانہ عرس

اجمیر: ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ اجمیر شریف میں روزآنہ ہزاروں زائرین اور عقیدت مند حاضری دینے آتے ہیں، یہاں دو بڑے دیگ رکھے ہوئے ہیں جس میں عقیدت مند اپنی حیثیت کے مطابق نذرآنہ پیش کرتے ہیں۔ آپکو بتادیں کہ رواں برس ان دونوں دیگ کا ٹھیکہ عرس کے 15 روز کے لیے ہوا ہے، جس کی بولی تین کروڑ 70 لاکھ روپیے لگائی گئی ہے۔ اجمیر شریف درگاہ کے بلند دروازے کے نزدیک دو بڑی دیگ ہیں۔ بادشاہ اکبر اور جہانگیر بادشاہ نے یہ دیگ خواجہ معین الدین چشتی کے دربار میں نذر کی تھی۔ خواجہ بزرگ کی درگاہ میں حاضری دینے والے ان دونوں دیگ میں نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ رواں برس 19 جنوری سے خواجہ معین الدین چشتی کے سالانہ عرس کی ابتدا ہوگی۔ رواں برس خواجہ معین الدین چشتی کا 811واں عرس مبارک منعقد کیا جائے گا۔

اجمیر درگاہ انجمن سید زادگان کے سیکرٹری سید سرور چشتی کے مطابق 18 جنوری سے یکم فروری تک یعنی پندرہ روز کا دونوں دیگ کے ٹھیکے کی بولی تین کروڑ ستر لاکھ روپیے لگائی گئی ہے۔ جس میں انجمن سید زادگان کے اراکین اور خادم جماعت کے لوگوں نے حصہ لیا اور یہ بولی خادم سید عادل چشتی گروپ کے نام مکمل ہوئی۔ خاص بات یہ ہے کہ ہمیشہ دس روز پشکر میلا اور پندرہ روز عرس کو جوڑ کر یہ ٹھیکہ کی بولی لگائی جاتی تھی، لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے جب پشکر میلا کے دس روز کو چھوڑ کر خواجہ کے عرس کے پندرہ روز کا ہی دیگوں کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ درگاہ کی ان دونوں دیگوں میں آنے والے نذرانہ کو لے کر یہ بولی ہر سال لگائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Urs Ajmer Sharif 2023 اجمیر آنے والے عقیدت مندوں سے درگاہ کے منتظیمن کی اپیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.