اجمیر: راجستھان کے اجمیر شریف میں حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے 810 ویں عرس کا آج بڑے قل کی تقریب رسم کے ساتھ اختتام ہوا۔The 810th Urs of Khwaja Garib Nawaz
گزشتہ نو دنوں سے اجمیر پہنچنے والے زائرین نے بھی اپنے گھروں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے۔ آج خواجہ صاحب کی درگاہ کی دیواروں کو عقیدت مندوں نے عرق گلاب اور کیوڑا سے دھویا۔ گزشتہ شب سے ہی زائرین نے درگاہ کے احاطے کو عرق گلاب سے دھونا شروع کر دیا تھا۔ نماز جمعہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے معقول انتظام کیا ہے۔ خواجہ صاحب کے عرس پر آنے والے زائرین بہت خوش ہیں اور منت و مراد کر اپنے اہل خانہ کی خیر و عافیت کی دعا کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:۔ Om Birla offers 'Chadar' at Ajmer Dargah: لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی جانب سے درگاہ خواجہ میں چادر پہنچی