سریندر پرتاب کا کہنا ہے کہ یہ ان کی بچپن کی خواہش تھی کہ وہ قانون کی معلومات حاصل کریں لیکن یہ خواہش مکمل نہ ہو سکی، یہی وجہ ہے کہ محکمہ بجلی کی ملازمت سے سبکدوشی کے بعد مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی کے لاء شعبہ میں داخلہ لیا اور نہ صرف داخلہ لیا بلکہ محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کی جس کے بعد انہیں گولڈ میڈل حاصل ہوا۔
مزید پڑھیں: مہاتما گاندھی کاشی ودیا پیٹھ یونیورسٹی تقسیم اسناد، تصویری جھلکیاں
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ونے کمار نے بتایا کہ' تعلیم حاصل کرنے کا سلسلہ بہت پہلے ختم ہو چکا تھا لیکن دل میں یہ خواہش زندہ تھی کہ فیزیکل ایجوکیشن حاصل کریں، جو نہ صرف جسمانی صحت کے لئے مفید ہے، بلکہ سماج کی خدمت کے لیے بھی کافی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ' اس خواب کو پورا کرنے کے لیے عمر کا لحاظ نہ کرتے ہوئے ہم نے داخلہ لیا جس کے بعد آج میں ڈگری حاصل کر انتہائی خوش ہوں۔