شوپیان: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں پولیس اور عوام کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مضبوط کرنے کی غرض سے 'تھانہ دیوس' کا اہتمام کیا گیا۔ شوپیان پولیس کی جانب ضلع کے زینہ پورہ پولیس اسٹیشن میں تھانہ دیوس کا اہتمام کیا گیا، جس میں عوامی نمائندوں اور پنچ سرپنچوں کے علاوہ عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس تھانہ دیوس میں ایڈشنل چیف سکریٹری ہوم آر کے گویل، ڈی جی پی جموں و کشمیر دلباغ سنگھ، اے ڈی جی پی کشمیر، ایس ایس پی شوپیان کے علاہ پولیس کے دیگر افسران موجود تھے۔pakistan is making all efforts to make this place troublesome says dgp dilbag singh
اس موقع پر ڈی جی پی جموں و کشمیر دلباغ سنگھ نے کہا کہ پاکستان اِس جگہ کو مشکلات سے دوچار کرنے کی تمام تر کوششیں کر رہا ہے اور سرحد کے اس پار سے کئی عسکریت پسند دراندازی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم انہیں ناکام کردینگے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک زمانہ میں زینہ پورہ شوپیاں کو عسکریت پسندوں کا آماجگاہ کہا جاتا تھا لیکن اب یہاں صورتحال بالکل ہے۔ زینہ پورہ شوپیاں کی صوترتحال بدل رہی ہے اور علاقہ عسکریت پسندوں سے بالکل پاک ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ Dilbag Singh on Militancy in J&K جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی ختم ہونے کے دہانے پر، دلباغ سنگھ
انہوں نے مزید کہا کہ وادی میں امن قائم ہو چکا ہے اور اب امن کی دیکھ بھال کرنا عوام اور پولیس دونوں کی اجتماعی ذمہ داری ہوگی۔ وادی میں سنیما گھروں کا کھلنا اس بات کا سبز اشارہ ہے کہ وادی میں حالات اب پرامن ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے دراندازی کے لیے اب بھی لانچنگ پیڈ موجود ہے۔ سکیورٹی فورسز متحرک ہے اور دراندازی کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کی کوشش جاری ہے۔ واضح رہے کہ زینہ پورہ شوپیاں میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایسا تھانہ دیواس تھا، جس میں اس طرح کے اعلیٰ حکام موجود تھے اور ہزاروں لوگوں نے اپنے مطالبات پیش کرنے کے لیے اس تھانہ دیوس میں شرکت کی۔ پولیس حکام نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ عوام کے مطالبات پر کام کریں گے اور عوام کے مفاد میں اپنی پوری کوششیں بروئے کار لائیں گے۔