ETV Bharat / bharat

Terrorist Attack in Balochistan: بلوچستان میں سیکیورٹی چوکی پر عسکریت پسندوں کا حملہ، 10 پاکستانی فوجی ہلاک

اخبار ڈان نے فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا حوالہ دیتے ہوئے جمعرات کے روز بتایا کہ عسکریت پسندوں نے 26۔25جنوری کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا ’’سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کے دوران ایک عسکریت پسند مارا گیا۔ Terrorist Attack in Balochistan

بلوچستان میں سیکیورٹی چوکی پر عسکریت پسندوں کا حملہ، 10 پاکستانی فوجی ہلاک

author img

By

Published : Jan 28, 2022, 10:38 AM IST

جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز کی ایک چوکی پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 10 پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے میڈیا ونگ نے ​​یہ اطلاع دی ہے۔ Terrorist Attack in Balochistan

اخبار ڈان نے فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا حوالہ دیتے ہوئے جمعرات کے روز بتایا کہ عسکریت پسندوں نے 26۔25جنوری کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا ’’سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کے دوران ایک عسکریت پسند مارا گیا۔ عسکریت پسندوں کی جوابی فائرنگ کے دوران فوج کے 10 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فالو اپ کلیئرنس مہم کے دوران تین عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا۔ حملہ کرنے والے عسکریت پسندوں کی تلاش ابھی بھی جاری ہے‘‘۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے، ’’مسلح افواج ہماری سرزمین سے عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، چاہے اس کے لیے انہیں کوئی بھی قیمت کیوں نہ چکانی پڑے‘‘۔

ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایران اور افغانستان کی سرحد سے ملحقہ بلوچستان میں طویل عرصے سے پرتشدد شورش جاری ہے۔ بلوچ باغی گروپوں نے پہلے بھی اس خطے میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو نشانہ بناتے ہوئے کئی حملے کیے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.