کوئمبٹور: پڈوچیری کی لیفٹیننٹ گورنر تمیلی سائی سوندر راجن نے جمعرات کو کہا کہ دہشت گردی کو کسی بھی شکل میں سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔ اس سے سختی سے نمٹا جانا چاہئے۔ دیپاولی کے موقع پر ایک کار میں سائیکلنڈر دھماکے سے ایک شخص کی موت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پڈوچیری کی لیفٹیننٹ گورنر تمیلی سائی سوندر راجن نے صحافیوں سے کہا کہ تمام مقامات محفوظ ہونے چاہئیں اور کوئمبٹور میں کسی بھی طرح کے تناؤ کا احساس نہیں ہونا چاہیے۔ LG Tamilisai on Coimbatore Car Blast
انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کی سفارشات کی بنیاد پر مرکز کی جانب سے این آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے، ریاستی حکومت کو بھی پوری ذمہ داری کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔ بتا دیں کہ 23 اکتوبر کو ہوئے کار دھماکے میں مارے گئے 29 سالہ جمیشہ مبین کی رہائش گاہ سے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا تھا۔ تمل ناڈو پولیس نے کوئمبٹور کار دھماکہ کیس میں 5 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ اس معاملے میں 25 افراد مشتبہ ہیں اور ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ پولیس نے جن لوگوں کو گرفتار کیا ہے ان میں محمد تالکہ، محمد اظہر الدین، محمد نواس اسماعیل، محمد ریاض اور فیروز اسماعیل شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Coimbatore Car Blast Case کوئمبٹور کار دھماکہ معاملے میں پانچ گرفتار