ETV Bharat / bharat

Kanpur Violence Case کانپور تشدد معاملہ میں 10 ملزمان کو ضمانت ملی - کانپور تشدد معاملہ میں 10 ملزمان کو ضمانت ملی

ہائی کورٹ نے کانپور تشدد کیس کے ایک کلیدی ملزم عبدالرحمان ولد حاجی وصی کو ضمانت دے دی ہے۔ عبدالرحمان کے ساتھ مزید 10 ملزمان کو ضمانت مل گئی ہے۔ Kanpur Violence Case

کانپور تشدد معاملہ میں 10 ملزمان کو ضمانت ملی

author img

By

Published : Oct 12, 2022, 10:12 AM IST

کانپور: کانپور تشدد معاملے کے ایک کلیدی ملزم عبدالرحمان ولد حاجی وصی کو ضمانت مل گئی ہے۔ عبدالرحمان کے ساتھ مزید 10 ملزمان کو ضمانت مل گئی ہے۔ عبدالرحمان سمیت تین کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ تشدد کے ملزم بابا بریانی کے مالک کے بیٹے محمود عمر کو عبوری ریلیف مل گئی ہے۔ ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ سماعت مکمل ہونے تک ان کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہ کی جائے۔ Ten accused got bail in Kanpur violence case

واضح رہے کہ بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے قابل اعتراض بیان کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے ہوئے۔ رواں برس کے 3 جون کو بعد نماز جمعہ ضلع کانپور میں سب سے پہلا مظاہرہ ہوا۔ مسلمانوں نے سڑکوں پر نکل کر بی جے پی ترجمان کے خلاف احتجاج شروع کیا۔ مظاہرین نے بطور احتجاج بازار بند کرنے کی اپیل کی۔ اس دوران اکثریتی فرقے سے وابستہ بعض دوکانداروں نے اعتراض کیا جس کے بعد دونوں برادریوں میں جھڑپ ہوگئی اور پتھربازی بھی ہوئی۔ اس جھڑپ میں تقریبا 40 افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:۔ Kanpur violence case: کانپور تشدد معاملہ میں حاجی وصی گرفتار

اس سلسلے میں کانپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تقریبا 800 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جب کہ 18 لوگوں کو گرفتار کر لیا تھا جس میں پولیس نے بلڈر حاجی وصی اور ان کے بیٹے عبدالرحمان، منیجر حمزہ سمیت بابا بریانی کے مالک مختار اور ان کے بیٹے محمود عمر سمیت 56 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.