ETV Bharat / bharat

Employment Portal for Ex Army Personnel سابق فوجیوں کی سہولت کیلئے ایمپلائمنٹ پورٹل بنانے کا مطالبہ

تلگو دیشم پارٹی کے رام موہن نائیڈو نے وقفہ صفر کے دوران حکومت سے اپیل کی کہ وہ سابق فوجیوں کے لیے روزگار تک آسان رسائی کے لیے ایک پورٹل بنائے تاکہ انہیں آسانی سے جانکاری مل سکے۔

سابق فوجیوں کی سہولت کے لیے ایمپلائمنٹ پورٹل بنانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Feb 13, 2023, 4:53 PM IST

نئی دہلی: لوک سبھا میں آج حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سابق فوجیوں کو روزگار کی سہولت آسانی سے فراہم کرانے کے لیے ایک پورٹل بنایا جائے۔ تلگو دیشم پارٹی کے رام موہن نائیڈو نے وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھایا اور حکومت سے اپیل کی کہ وہ سابق فوجیوں کے لیے روزگار تک آسان رسائی کے لیے ایک پورٹل بنائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح کے پورٹل کے ذریعہ سابق فوجیوں کے لئے ملازمتوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں تو انہیں آسانی سے معلومات مل جائیں گی۔انہوں نے حکومت سے فوری طور پر پورٹل بنانے کا مطالبہ کیا۔

وقفہ صفر کے دوران بی جے پی کے پی پی چودھری نے راجستھان میں امتحان کے دن بچوں کے لیے انٹرنیٹ بند کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ راجستھان ڈیجیٹل میڈیم استعمال کرنے والی ملک کی بڑی ریاستوں میں سے ایک ہے اور موجودہ حکومت لوگوں کے اظہار رائے کے حق میں مداخلت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان حکومت سرورز کو بند کر دیتی ہے جس کی وجہ سے نوجوانوں کا نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس مسئلہ پر راجستھان حکومت سے وضاحت طلب کرے۔

یہ بھی پڑھیں: Dead Body Found in Rajouri راجوری میں سابق فوجی کی لاش پُر اسرار حالت میں برآمد

بی جے پی کے رام چندر بوہرا نے بھی راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت پر وقفہ صفر میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ اخبارات پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ صرف ان لوگوں کو اشتہار دیں جو ان کی خبریں شائع کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے معاملات کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی جس نے ان رپورٹس کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی وزارت اطلاعات و نشریات پر زور دیا کہ وہ اس معاملے پر غور کرے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.