ETV Bharat / bharat

امریکی وزیر دفاع آسٹن نے راج ناتھ سنگھ سے فون پر رابطہ کیا - ای ٹی وی بھارت کی خبر

وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال، علاقائی اور دو طرفہ اہمیت کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزراء نے افغانستان میں خانہ جنگی میں پھنسے لوگوں کے حالیہ انخلاء میں بھارت اور امریکہ کے درمیان تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

امریکی وزیر دفاع آسٹن نے راج ناتھ سنگھ سے فون پر رابطہ کیا

author img

By

Published : Sep 20, 2021, 10:52 PM IST

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے بذریعہ فون ان کے ساتھ افغانستان کی صورتحال اور دفاعی شعبے میں باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال، علاقائی اور دو طرفہ اہمیت کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزراء نے افغانستان میں خانہ جنگی میں پھنسے لوگوں کے حالیہ انخلاء میں بھارت اور امریکہ کے درمیان تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد بہت سے غیر ملکی اور افغان شہری ملک چھوڑنے پر مجبور ہو ئے ہیں۔ وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے دفاعی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور قریبی تعاون کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ راج ناتھ سنگھ اور آسٹن نے خطے میں عسکریت پسندی کا مقابلہ کرنے کے معاملے پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 'فریقین نے افغانستان سے حالیہ انخلاء میں باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور وہاں کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر مسلسل رابطے کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔'

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ'امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے فون پر گرم جوشی سے بات کی۔ ہم نے دفاعی شعبے میں باہمی تعاون اور افغانستان کی صورتحال سمیت خطے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے دوطرفہ بات چیت جاری رکھنے اور باہمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی طرف بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

طالبان نے 15 اگست کو افغانستان کا کنٹرول سنبھال لیا اور وہاں سے تجارتی پروازیں معطل کر دی گئیں۔ اس دوران امریکہ نے کابل ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا تھا اور بھارتی سفارتخانے کے عملے، بھارتی شہریوں و دیگر کو نکالنے میں بھارت کی مدد کی تھی۔

مزید پڑھیں: بی جے پی طالبان و پاکستان پر سیاست میں مصروف: محبوبہ مفتی

انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور وہاں کی سکیورٹی صورتحال میں تبدیلیوں کے پیش نظر اپنے اقدامات کر رہا ہے۔

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.