ETV Bharat / bharat

مسافرین کی ریزگاری کی مشکلات دور کرنے کے لیے تلنگانہ آرٹی سی نے تجرباتی پروجیکٹ کا آغاز کیا

بس اسٹینڈز پر ریزگاری کی مشکلات کو دور کرتے ہوئے مسافرین کو سہولت پہنچانے کیلئے اس نئے طریقہ کو شروع کیا گیا ہے۔ سجنار نے ٹکٹ کی خریداری کے وقت آن لائن رقمی ادائیگی کی خدمات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مسافرین کی ریزگاری کی مشکلات دور کرنے کے لیے تلنگانہ آرٹی سی نے تجرباتی پروجیکٹ کا آغاز کیا
مسافرین کی ریزگاری کی مشکلات دور کرنے کے لیے تلنگانہ آرٹی سی نے تجرباتی پروجیکٹ کا آغاز کیا
author img

By

Published : Oct 20, 2021, 1:54 PM IST

تلنگانہ آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے کہا ہے کہ یوپی آئی۔این پی سی آئی، کیوآرکوڈ کے ذریعہ ایم جی بی ایس اور راتھفائل بس اسٹینڈس میں ٹکٹس کی بکنگ/کارگو پارسل خدمات کے نئے تجرباتی پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔

بس اسٹینڈز پر ریزگاری کی مشکلات کو دور کرتے ہوئے مسافرین کو سہولت پہنچانے کیلئے اس نئے طریقہ کو شروع کیا گیا ہے۔ سجنار نے ٹکٹ کی خریداری کے وقت آن لائن رقمی ادائیگی کی خدمات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فی الحال تجرباتی پروجیکٹ کے طور پر ڈیجیٹل ادائیگی مہاتما گاندھی بس اسٹاپ (این جی بی ایس) ٹکٹ ریزرویشن کاؤنٹر، پارسل کارگو سروس اور ریٹفائل بس اسٹینڈ پر بس پاس کاؤنٹرز پر متعارف کرائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ تلنگانہ آر ٹی سی نے ریاست گیر احتجاج کا انتباہ دیا

سجنار نے کہا کہ صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد آن لائن ادائیگی کی سہولت ریاست کے تمام ڈپو پر نافذ کی جائے گی۔ انہوں نے اس سلسلہ میں کئے گئے ٹوئیٹ میں تمام شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس سے استفادہ کرتے ہوئے کامیاب بنائیں۔

سنجار نے مزید کہا کہ اس تجرباتی پروجیکٹ کی کامیابی پر غور کرنے کے بعد تلنگانہ بھر میں اس پر عمل کرنے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے اس میں رائے اور تجاویز بھی دینے کی تمام شہریوں سے درخواست کی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.