حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے سربراہ اور تلنگانہ کے سابق وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) کو کولہے میں فریکچر کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق مسٹر راؤ جمعرات کی دیر رات حیدرآباد کے مضافات میں واقع اپنے فارم ہاؤس میں اچانک پھسل گئے تھے، جس کی وجہ سے ان کے کولہے کی ہڈی میں فریکچر آگیا۔ انہیں جمعہ کی صبح شہر کے کارپوریٹ یشودا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ معائنے کے بعد ہسپتال کے ڈاکٹروں نے پایا کہ ان کا آپریشن کرنا پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس حکومت کی شکست کے بعد مسٹر راؤ نے پرگتی بھون خالی کر دیا تھا اور وہ اپنے فارم ہاؤس میں رہ رہے ہیں۔
-
BRS supremo KCR Garu sustained a minor injury and is currently under expert care in the hospital. With the support and well-wishes pouring in, Dad will be absolutely fine soon.
— Kavitha Kalvakuntla (@RaoKavitha) December 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Grateful for all the love 🙏🏼
">BRS supremo KCR Garu sustained a minor injury and is currently under expert care in the hospital. With the support and well-wishes pouring in, Dad will be absolutely fine soon.
— Kavitha Kalvakuntla (@RaoKavitha) December 8, 2023
Grateful for all the love 🙏🏼BRS supremo KCR Garu sustained a minor injury and is currently under expert care in the hospital. With the support and well-wishes pouring in, Dad will be absolutely fine soon.
— Kavitha Kalvakuntla (@RaoKavitha) December 8, 2023
Grateful for all the love 🙏🏼
کے کویتا جو بی آر ایس ایم ایل سی اور کے سی آر کی بیٹی ہیں، انہوں نے اپنے والد کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "بی آر ایس سربراہ کے سی آر گارو کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور وہ اس وقت اسپتال میں ماہرین کی دیکھ بھال میں ہیں۔ انہوں نے کے سی آر کی مسلسل حمایت اور نیک خواہشات پر خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے مزید لکھا کہ آپ لوگوں کی نیک دعاؤں سے والد جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔"
-
Distressed to know that former Telangana CM Shri KCR Garu has suffered an injury. I pray for his speedy recovery and good health.
— Narendra Modi (@narendramodi) December 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Distressed to know that former Telangana CM Shri KCR Garu has suffered an injury. I pray for his speedy recovery and good health.
— Narendra Modi (@narendramodi) December 8, 2023Distressed to know that former Telangana CM Shri KCR Garu has suffered an injury. I pray for his speedy recovery and good health.
— Narendra Modi (@narendramodi) December 8, 2023
سی ایم ریونت ریڈی نے کے سی آر کی صحت کے بارے میں جانکاری حاصل کی، انہوں نے آئی اے ایس افسران کو مشورہ دیا کہ وہ انہیں کے سی آر کی طبی حالت کے بارے میں باقاعدہ اپ ڈیٹس دیں۔ ریونت نے سکریٹری صحت رضوی کو بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایات دی۔ سی ایم کے حکم کے مطابق ہیلتھ سکریٹری یشودا اسپتال گئے، جہاں طبی عہدیداروں سے صحت کی جانکاری حاصل کر کے سی ایم کو مطلع کرایا۔ یشودا کے ڈاکٹروں نے ہیلتھ سکریٹری کو بتایا کہ سابق سی ایم کے سی آر کی صحت مستحکم ہے۔ حکومت نے جیسے ہی کل کے سی آر کی صحت کی حالت کے بارے میں جانکاری حاصل کی اس پر ردعمل ظاہر کیا گیا۔
یہ بھی پرھیں: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے سی آر نے اپنا استعفیٰ گورنر کو پیش کردیا
واضح رہے کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات 2023 میں بی آر ایس پارٹی کو صرف 39 سیٹیں ملی ہیں۔ لگاتار دو بار چیف منسٹر بننے کے بعد کے سی آر کو اقتدار سے باہر ہونا پڑا۔ ان انتخابات میں کانگریس نے 64 سیٹوں پر جیت درج کی۔ وہیں بی جے پی کو کل 8 سیٹیں ملی ہیں۔