جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے عشمقام پہلگام میں تحصیل لائبریری کئی برس پہلے قائم کی گئی جہاں ملحقہ علاقے سے طلباء و طالبات کی بڑی تعداد لائبریری سے استفادہ کر رہے ہیں لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ لائبریری ایک خستہ عمارت میں ایک کمرے پر مشتمل ہے۔
عمارت کی دیواروں پر پڑی دراڑیں خود ہی خستہ حالی کی تصویر پیش کر رہی ہیں۔
ادھر، لائبریری کے انچارج جاوید احمد کا کہنا ہے کہ جگہ کم ہونے کی وجہ سے لوگ بھی یہاں آنے سے قصر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مرکزی سرکار اپنا رویہ بدلے، ورنہ منفی نتائج سامنے آئیں گے: گپکار الائنس
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس تحصیل لائبریری کو دوسری جگہ منتقل کیا جائے اور لائبریری کی تعمیر کے لیے مختص کی گئیں رقومات کو بروئے کار لاکر لائبریری کی عمارت کی تعمیر کا عمل شروع کیا جائے۔
واضح رہے مذکورہ لائبریری کی تعمیر کے لیے ڈرایکٹر لائبریری کی جانب سے 30 لاکھ روپیہ واگزار کی گئے ہیں جو محکمہ آر اینڈ بی کے کھاتے میں پچھلے کئی برس سے پڑے ہوئے ہیں۔