ETV Bharat / bharat

Teesta sent to Judicial Custody: تیستا سیتلواڑ اور آر بی سری کمار کو عدالتی تحویل میں بھیجا گیا - میٹروپولیٹن عدالت

میٹروپولیٹن عدالت نے سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ اور آر بی سری کمار کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ اس سے پہلے عدالت انہیں سات ​​دن کی ریمانڈ میں بھیجا تھا۔ Teesta Setalvad sent to judicial custody

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 2, 2022, 4:34 PM IST

Updated : Jul 2, 2022, 5:07 PM IST

پبلک پراسیکیوٹر امت پٹیل نے کہا کہ گجرات پولیس نے ملزم تیستا سیتلواڑ اور آر بی سری کمار کا مزید ریمانڈ طلب نہیں کیا اور عدالت سے کہا کہ انہیں عدالتی تحویل میں رکھا جائے۔ وہیں میٹروپولیٹن عدالت نے انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔Teesta Setalvad sent to judicial custody

  • Ahmedabad, Gujarat | Police didn't seek further remand of accused Teesta Setalvad & RB Sreekumar and asked the court to keep them in judicial custody. The Metropolitan court has sent them to 14-day judicial custody: Amit Patel, Public Prosecutor pic.twitter.com/yNYR4wybDQ

    — ANI (@ANI) July 2, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

گزشتہ ہفتے گجرات اے ٹی ایس کی ٹیم نے ممبئی سے سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کو گرفتار کر کے احمدآباد کرائم برانچ کے حوالے کیا تھا۔ سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کو احمد آباد کی میٹرو پولیٹن گھیکانتا عدالت میں پیش کیا گیا۔ کرائم برانچ نے تیستا سیتلواڑ کو عدالت سے 14 دن کی ریمانڈ میں دینے کی مانگ کی تھی، تاہم عدالت نے سات ​​روزہ ریمانڈ دیا تھا۔ وہیں تیستا سیتلواڑ اور آر بی سری کمار کو میٹروپولیٹن عدالت نے انہیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

واضح رہے کہ تیستا سیتلواڑ ایک سماجی کارکن اور صحافی ہیں۔ وہ سٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس (CJP) کے سیکرٹری بھی ہیں جو کہ 2002 میں گجرات تشدد کے متاثرین کی وکالت کے لیے بنائی گئی ایک تنظیم ہے۔ تیستا نے 2002 کے گجرات فسادات میں اس وقت کے گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی سمیت 62 دیگر سرکاری افسران کے خلاف مجرمانہ الزامات کی درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Activist Teesta Setalvad Arrested: تیستا سیتلواد کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ

Last Updated : Jul 2, 2022, 5:07 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.