کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے کو لے کر جاری تنازع ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ قومی دارالحکومت دہلی میں بھی حجاب کو لے کر تنازع شروع ہو گیا ہے۔ Hijab Row
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں ایک طالبہ کا کہنا ہے کہ اس نے کلاس میں حجاب پہن رکھا تھا، جس پر ٹیچر نے کہا کہ کل سے حجاب پہن کر کلاس میں مت آنا۔
اس کے بعد اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے حکام سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن تاحال کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ Teachers Asked to Remove Hijab says Delhi govt school girl
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ ٹیچر نے کہا کہ کل سے اسکارف پہن کر مت آنا، ممی مت بنو۔ اس کے علاوہ طالبہ نے بتایا کہ اسکول میں مزید دو طالبات کے اسکارف اتارے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
Hijab Ban in MP's College: مدھیہ پردیش کے ایک کالج نے بھی طالبات کو حجاب پہن کر آنے سے روک دیا
دہلی میں بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ ایسی صورت حال میں حجاب کا معاملے طول پکڑ سکتا ہے۔ ای ٹی وی بھارت سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔