ETV Bharat / bharat

'کاربن کے اخراج کو 30سے35فیصد کم کرنے کا ہدف ہے'

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وبا کے درمیان دنیا بھر میں توانائی کے شعبے میں بڑی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اور بھارت کاربن کے اخراج میں 30 سے ​​35 فیصد تک کمی لانے کے ہدف کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

'کاربن کے اخراج کو 30سے35فیصد کم کرنے کا ہدف ہے'
'کاربن کے اخراج کو 30سے35فیصد کم کرنے کا ہدف ہے'
author img

By

Published : Nov 22, 2020, 6:43 AM IST

مودی گجرات میں مقیم پنڈت دین دیال پٹرولیم یونیورسٹی (پی ڈی پی یو) کےآٹھویں تقسیم اسناد کی تقریب کو نئی دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دہائی میں ہماری توانائی کی ضروریات میں قدرتی گیس کی حصہ داری میں 4 گنا اضافہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ پانچ سالوں میں تیل صاف کرنے کی گنجائش کو دوگنا کرنے پر کام جاری ہے۔ توانائی کی حفاظت سے متعلق اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مضبوط بنایا گیا ہے اور طلباء اور پیشہ ور افراد کے لئے خصوصی فنڈ مختص کیا گیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے ورچوول طریقے سے 45 میگاواٹ کی پیداواری گنجائش رکھنے والے ’مونوکرسٹلائن سولر فوٹو وولٹائک پینل‘ اور ’سنٹر آف ایکسی لینس آن واٹر ٹکنالوجی‘ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ انہوں نے یونیورسٹی میں ’انوویشن اینڈ انکیوبیشن سینٹر۔ ٹکنالوجی بزنس انکیوبیشن‘ ، ’ٹرانسلیشنل ریسرچ سینٹر‘ اور ’اسپورٹس کمپلیکس‘ کا افتتاح بھی کیا۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے آپریشن بورڈ کے چیئرمین مکیش امبانی اور وزیر اعلی وجے روپانی نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم مودی نےجی 20 کانفرنس میں ورچوئل حصہ لیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.