ETV Bharat / bharat

Tandoor Ban in MP مدھیہ پردیش میں تندور و بھٹی جلانے پر پابندی

author img

By

Published : Feb 10, 2023, 8:50 AM IST

Updated : Feb 10, 2023, 10:12 AM IST

مدھیہ پردیش کے اندور، بھوپال، گوالیار اور جبل پور جیسے بڑے شہروں میں تندور جلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ہوٹل مالکان نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ Administration Ban Tandoor In MP

مدھیہ پردیش میں تندوری روٹی پر پابندی
مدھیہ پردیش میں تندوری روٹی پر پابندی
بلدیہ کمشنر تندوری روٹی پر پابندی کی وجہ بتاتے ہوئے

اندور: مدھیہ پردیش حکومت نے ریاست کے چار بڑے شہروں میں تندو و بھٹی پر پابندی لگادی ہے، جس کے سبب کھانے کے شوقین لوگوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔ حکومت نے تندور جلانے پر پابندی کی وجہ فضائی آلودگی بتائی ہے۔ سرکار کی طرف سے پابندی کے فرمان کے بعد ریاست میں تندور جلانے کو لے کر سیاست شروع ہوگئی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کے معاملے میں صرف تندور کو ہی کیوں ہدف بنایا گیا؟ کانگریس بھی اس سوال کے ساتھ حکومت کے فیصلے کا مذاق اڑا رہی ہے۔ ساتھ ہی تندور و بھٹی پر پابندی کی وجہ سے ریسٹورنٹ میں تندور کی عدم دستیابی کی وجہ سے تندوری روٹی کا ذائقہ بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔

تندوری روٹی کے خلاف کانگریس کا ردعمل

مدھیہ پردیش میں ہوا کے معیار کے انڈیکس کو بہتر بنانے کے لیے فرٹیلائزر اینڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے اندور، بھوپال، گوالیار، جبل پور جیسے بڑے شہروں میں تندوروں اور بھٹیوں کے جلانے پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ ہوٹل اور ریسٹورنٹ چلانے والے اس فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ اندور میونسپل کارپوریشن نے اب شہر میں اس حکم کو سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری طرف اس فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کانگریس نے ریاستی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تندور اور بھٹی سے پہلے شہروں میں آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں اور صنعتوں پر توجہ دیں۔ دراصل ریاستی حکومت کے اس فیصلے کے پیچھے یہ منطق ہے کہ تندور میں کوئلہ اور لکڑی کا دھواں آلودگی کا سبب بنتا ہے۔ اس بارے میں کارپوریشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ تندور کی روٹیوں میں کاربن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور یہ صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ اس لیے تندور کے بجائے اب الیکٹرک یا ایل پی جی چولہا لگانا چاہیے۔

دوسری طرف کانگریس کے ریاستی سکریٹری نیلابھ شکلا کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت اور آلودگی کنٹرول بورڈ کس طرح کے مضحکہ خیز حکم ناموں کے ذریعے آلودگی کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نیلابھ شکلا کے مطابق اس طرح کے مضحکہ خیز فیصلے سے لوگ صدیوں سے تندور پر کھانا پکانے کے روایتی طریقے سے محروم ہو جائیں گے جبکہ شہر میں سب سے زیادہ آلودگی گاڑیوں اور کارخانوں کے دھوئیں سے پھیل رہی ہے۔ کانگریس نے اس فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کو اپنا حکم واپس لینا چاہئے اور دھوئیں کے مناسب اخراج کی شرط کے ساتھ ہوٹلوں و ڈھابوں میں تندور کی اجازت دینا چاہئے۔

مزید پڑھیں:۔ گجرات کے چار شہروں میں عوامی مقامات پر نان ویج ٹھیلوں پر پابندی

کھانے کے شوقین لوگوں کے لئے لذیذ کڑوک مکھن تندوری روٹیاں، لہسن مکھن نان، چور چور نان اور لچھا پراٹھا کے ساتھ ساتھ تندوری روٹی بھی ایک عمدہ اور ذائقہ دار غذا ہے ۔ تندوری روٹی پر پابندی کی وجہ سے ڈھابہ ہوٹل مالکان کے کاروبار پر زبردست اثر پڑنا یقینی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈھابہ اور ہوٹل چلانے والے اس حکم کی شدید مخالفت کر رہے ہیں۔

Last Updated : Feb 10, 2023, 10:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.