سیف علی خان کی ویب سیریز 'تانڈو' پر دیوی دیوتاؤں کی توہین کا الزام لگنے کے بعد ویب سیریز کے ہدایتکار علی عباس ظفر نے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں چاہتے ہیں۔
دراصل ویب سیریز 'تانڈو' پر ہنگامہ ہونے کے بعد ہدایتکار علی عباس ظفر کا ایک خط منظر عام پر آیا ہے۔ انہوں نے اس خط کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویب سیریز میں کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہمارا مقصد نہیں تھا۔
انہوں نے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی کو اس سے تکلیف ہوئی ہے تو ہم معافی مانگتے ہیں۔
وہیں اس ویب سیریز کے خلاف مظفر پور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مظفر پور کے مشہور وکیل سدھیر کمار اوجھا نے شکایت درج کروائی ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ درخواست گزار نے الزام لگایا ہے کہ ویب سیریز تانڈو میں دیوی دیوتاؤں کی توہین کی گئی ہے
واضح رہے کہ فلم کے پروڈیوسر اور ہدایت کار کے خلاف دفعہ 295 اے، 298، 504 ، 153 اے اور 153 بی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان کی ویب سیریز 'تانڈو' کے خلاف مقدمہ درج
ویب سیریز 'تانڈو' جمعہ کو ریلیز کی گئی تھی۔ جس کے بعد کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پر 'تانڈو' کے خلاف مہم شروع کردی ہے۔