چنئی: تمل ناڈو کی مختلف سیاسی جماعتوں نے اقتصادی طور پر کمزور طبقے (ای ڈبلیو ایس) کے لیے 10 فیصد ریزرویشن کو مسترد کرتے ہوئے اسے سماجی انصاف کے اصول کے خلاف قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے صدر اور وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن کی صدارت میں ہفتہ کو کل جماعتی میٹنگ ہوئی جس میں اس فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کرنے پر اتفاق ہوا۔ Tamilnadu all party meet
قانون ساز پارٹیوں کے نمائندوں کی کل جماعتی میٹنگ میں متفقہ فیصلہ لیاگیا۔ وہیں اپوزیشن اے آئی اے ڈی ایم کے اور بی جے پی نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔ میٹنگ میں ایک تجویز پاس کرکے 103ویں آئینی ترمیم اور ای ڈبلیو ایس کے لئے 10 فیصد ریزرویشن کو مسترد کیاگیا۔ کانگریس، پی ایم کے، ایم ڈی ایم کے، وی سی کے، سی پی ایم، سی پی آئی، مانیتھنیا مکل کاچی، تملگا واجھوریمائی کاچی اور کونگناڈو مکل دیسیا کاچی کے نمائندوں نے یہاں ریاستی سکریٹریٹ میں منعقدہ میٹنگ میں شرکت کی اور اسٹالن کی طرف سے پیش کردہ قرارداد کی حمایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: Supreme Court on EWS Quota سپریم کورٹ نے 103 ویں ترمیم کو برقرار رکھا
یواین آئی