ETV Bharat / bharat

تملناڈو: آن لائن گیمزپرپابندی عائد کی جائے گی - انٹرنیٹ کا استعمال

تملناڈو کے وزیراعلی کے پلینی سوامی نے کہا کہ ریاستی حکومت آن لائن گیمز جیسے رمی پر پابندی عائد کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ اور اس کے علاوہ دیگر پیسوں سے کھیلے جانے والے گیمز پر بھی پابندی پر غور کیا جارہا ہے۔

تملناڈو: آن لائن گیمزپرپابندی لگائی جائی گی

author img

By

Published : Nov 6, 2020, 8:49 AM IST

تملناڈو وزیراعلیٰ پلینی سوامی نے اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا کہ متعدد افراد نے آن لائن رمی کی وجہ سے خودکشی کی ہے۔

حکومت تملناڈو پیسےسے کھیلے جانے والے آن لائن گیمز پر پابندی عائد کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

تملناڈو کے وزیر اعلی کے پلینی سوامی نے جمعرات کے روز کہا کہ ریاستی حکومت آن لائن گیمز جیسے رمی پر پابندی عائد کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ اور اس کے علاوہ دیگر پیسوں سے کھیلے جانے والے گیمز پر بھی پابندی پر غور کیا جارہا ہے۔

کوئمبتور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ بہت سے افراد نے آن لائن رمی کی وجہ سے خودکشی کی ہے۔حکومت رقم کے داؤ پر کھیلے جانے والے آن لائن گیمز پر پابندی عائد کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

پالینی سوامی نے کہا کہ قانون کو اس طرح تیار کیا جائے گا کہ اس طرح کے آن لائن گیمز کے انعقاد کرنے والوں اور شرکا کو مجرم سمجھا جائے گا اور انھیں جیل بھیجا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن رمی پر پابندی عائد کرنے کے لئے حکومت کو مختلف حلقوں کی طرف سے نمائندگی موصول ہوئی ہے۔ اوراس سلسلے میں ضروری کارروائی کی جائے گی۔

پلینی سوامی نے کہا کہ ایسے وقت میں جب انٹرنیٹ کا استعمال بہت تیزی سے پھیل رہا ہے ، کچھ لوگ اور خاص طور پر نوجوان آن لائن رمی کھیل کر اپنی زندگی خراب کررہے ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات ان کی خودکشی ہوجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ میں سرمایہ کاری سے متعلق آج اعلان ہوگا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.