ETV Bharat / bharat

Qatar Reaches Deal with Taliban: طالبان اور قطر کا کابل سے انخلاء کے لئے پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق

author img

By

Published : Feb 2, 2022, 9:45 AM IST

افغانستان کی وزارت ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ جمعرات کو دوحہ میں ہونے والی ایک میٹنگ میں طالبان نے قطر اور ترکی کے مشترکہ منصوبوں کے ساتھ ملک کے پانچ ہوائی اڈوں کی ایوی ایشن سیکیورٹی، زمینی خدمات اور فضائی حدود کی تفصیلات پر معاہدہ کیا ہے۔Agreement Between Qatar and the Taliban

طالبان اور قطر کا کابل سے انخلاء کے لئے پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق

ذرائع کے مطابق قطر نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے بعد کابل ہوائی اڈے سے انخلاء کی چارٹرڈ پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔Qatar Reaches Deal with Taliban to Resume Evacuations

ذرائع نے قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ قطر اور طالبان کے درمیان ایک نیا معاہدہ طے پایا جس کے مطابق قطر ایئرویز کی جانب سے ہر ہفتے کابل سے دو پروازیں روآنہ کی جائیں گی، یہ پرویزیں ان غیر ملکی اور افغان باشندوں کے لئے روآنہ کی جائیں گی جو ملک چھوڑنے کے خواہشمند ہیں۔

عبدالرحمٰن الثانی کے مطابق قطر اور طالبان اس معاہدے پر بھی بات چیت کر رہے ہیں جس میں قطر کے لیے ہر ہفتے ایک پرواز کی اجازت طلب کی گئی ہے جو آریانا افغان ایئر لائنز کے ذریعے چلائی جاتی ہے۔ اس سے قبل ترکی، قطر اور طالبان حکام کے درمیان سہ فریقی اجلاس میں کئی اہم امور پر اتفاق کیا گیا تھا کہ کابل ایئرپورٹ کو کیسے چلایا جائے گا۔

افغانستان کی وزارت ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ جمعرات کو دوحہ میں ہونے والی ایک میٹنگ میں طالبان نے قطر اور ترکی کے مشترکہ منصوبوں کے ساتھ ملک کے پانچ ہوائی اڈوں کی ایوی ایشن سیکیورٹی، زمینی خدمات اور فضائی حدود کی تفصیلات پر معاہدہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.