سعودی حکومت Saudi Arabia Government About Tablighi Jamaat کی جانب سے حال ہی میں ایک تنظیم پر پابندی عائد کی گئی ہے.Tablighi Jamaat in Saudi Arab، جس کو بھارت میں تبلیغی جماعت سے جوڑ کر پیش کیا جا رہا ہے اور ساتھ میں کہا جا رہا ہے کہ تبلیغی جماعت کو سعودی حکومت نے بین کر دیا ہے.Tablighi Jamaat Ban۔ حالانکہ اس سے متعلق اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت نے جنوبی افریقہ کی ال احباب نامی تنظیم پر پابندی عائد کی ہے۔ The Saudi government has banned the South African organization Al-Ahbab
اس پورے معاملے پر جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کی تبلیغی جماعت کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت ایک ایسی جماعت ہے جو صرف اور صرف انسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتی ہے وہ بھٹکے ہوئے لوگوں کو راستہ دکھانے کا کام کرتی ہے ایسے میں اس جماعت پر تہمت لگانا اور اس کے خلاف غلط خبریں چلانا سراسر غلط ہے۔
محمود مدنی نے بھارتی میڈیا کو ذہنی بیمار بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کب صحیح خبر دی ہے ان کا کام ہی غلط خبروں کی تشہیر کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیا کبھی بھارتی میڈیا نے تبلیغی جماعت کے اچھے کاموں کو دکھایا ہے؟ وہ تو ہمیشہ سے ہی تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے کا کام کرتی رہی ہے ایسے میں ہمیں ان سے امید نہیں ہے کہ وہ صحیح خبریں چلائیں گے۔