اداکارہ سوارا بھاسکر نے ٹوئٹر پر سیاسی کارکن فہد احمد کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں نے 6 جنوری 2023 کو کورٹ میرج کی تھی۔ سوارا بھاسکر نے ٹوئٹر پر سیاسی کارکن فہد احمد کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان کیا۔ اداکارہ نے اپنی محبت کی کہانی کو بیان کرتے ہوئے اپنے تمام دلکش لمحات کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ ہم نے اپنی شادی 6 جنوری 2023 کو اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت عدالت میں رجسٹر کروائی تھی۔
-
Sometimes you search far & wide for something that was right next to you all along. We were looking for love, but we found friendship first. And then we found each other!
— Swara Bhasker (@ReallySwara) February 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Welcome to my heart @FahadZirarAhmad It’s chaotic but it’s yours! ♥️✨🧿 pic.twitter.com/GHh26GODbm
">Sometimes you search far & wide for something that was right next to you all along. We were looking for love, but we found friendship first. And then we found each other!
— Swara Bhasker (@ReallySwara) February 16, 2023
Welcome to my heart @FahadZirarAhmad It’s chaotic but it’s yours! ♥️✨🧿 pic.twitter.com/GHh26GODbmSometimes you search far & wide for something that was right next to you all along. We were looking for love, but we found friendship first. And then we found each other!
— Swara Bhasker (@ReallySwara) February 16, 2023
Welcome to my heart @FahadZirarAhmad It’s chaotic but it’s yours! ♥️✨🧿 pic.twitter.com/GHh26GODbm
انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھی آپ دور دور تک کسی ایسی چیز کی تلاش کرتے ہیں جو آپ کے بالکل قریب ہوتا ہے۔ ہم محبت کی تلاش میں تھے، لیکن ہمیں پہلے دوستی ملی اور پھر ہم نے ایک دوسرے کو پایا! میرے دل میں خوش آمدید @ FahadZirarAhmad یہ آپ کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم اداکارہ سوارا بھاسکر نے یو ٹیوبر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی
واضح رہے کہ فہد احمد سماج وادی پارٹی کے یوتھ ونگ کے مہاراشٹر کے صدر ہیں۔ فروری 1992 میں پیدا ہوئے فہد نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) سے تعلیم حاصل کی پھر ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس میں ایم فل کرنے آئے۔ یہیں سے انہوں نے سیاست میں قدم رکھا۔ ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ میں تعلیم کے دوران، فہد احمد اسٹوڈنٹس یونین کے جنرل سیکرٹری کے طور پر منتخب ہوئے اور 2017 سے 2018 تک اس عہدے پر فائز رہے۔ فہد احمد اس وقت یہاں سے پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔
فہد احمد پہلی بار سال 2017-18 میں اس وقت سرخیوں میں آئے جب انہوں نے ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز (TISS) میں SC-ST اور OBC طلباء کی فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا، جس میں 1000 سے زیادہ طلباء نے حصہ لیا تھا۔ اس احتجاج کو پرکاش امبیڈکر جیسے لیڈروں کی حمایت بھی حاصل تھی۔