ETV Bharat / bharat

National Youth Day 2022: سوامی وویکانند کی سالگرہ پر کیوں منایا جاتا ہے قومی یوم نوجوان، جانیے

author img

By

Published : Jan 12, 2022, 10:59 AM IST

سوامی وویکانند نے نہ صرف بھارت کے نوجوانوں کو ذہنی، فکری اور جسمانی طور پر مضبوط ہونے کی ترغیب دی بلکہ پوری دنیا کو پہلی بار ہندوستانی فلسفہ اور روحانیت سے متعارف کرایا۔ دنیا کی مشہور شخصیت سوامی وویکانند کی پیدائش 12 جنوری کو ہوئی تھی۔ Swami Vivekananda Birthday Celebrated as National Youth Day

سوامی وویکانند کی سالگرہ پر کیوں منایا جاتا ہے قومی یوم نوجوان

بھارت میں ہر سال 12 جنوری کو قومی یوم نوجوان منایا جاتا ہے۔ یہ دن سوامی وویکانند کے سالگرہ کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ سنہ 1984 میں بھارتی حکومت نے سب سے پہلے سوامی وویکانند کی سالگرہ یعنی 12 جنوری کو قومی یوم نوجوان منانے کا اعلان کیا۔ اس کے بعد 1985 سے یہ پورے ملک میں منایا جانے لگا۔ Swami Vivekananda Birthday Celebrated as National Youth Day

حکومت کا بنیادی مقصد سوامی ویویکانند کے نظریات اور ان کے ذریعے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرکے ملک کا بہتر مستقبل بنانا ہے۔ یہ نوجوانوں کی دائمی توانائی بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کا ایک بہت بڑا طریقہ ہے۔

سوامی وویکانند نے نہ صرف بھارت کے نوجوانوں کو ذہنی، فکری اور جسمانی طور پر مضبوط ہونے کی ترغیب دی بلکہ پوری دنیا کو پہلی بار ہندوستانی فلسفہ اور روحانیت سے متعارف کرایا۔ دنیا کی مشہور شخصیت سوامی وویکانند کی پیدائش 12 جنوری کو ہوئی تھی۔

اقوام متحدہ نے 1984 کو نوجوانوں کا عالمی سال قرار دیا۔ اس سے متاثر ہو کر حکومت ہند نے 1984 میں یوم یوتھ منانے کا فیصلہ کیا۔ اس دن کو منانے کے لیے بھارتی حکومت نے 12 جنوری کو سوامی وویکانند کی یوم پیدائش کا انتخاب کیا تھا۔ سوامی وویکانند ایک ایسی شخصیت تھے جن کی زندگی نوجوانوں کو متاثر کرتی ہے۔ صرف 35 سال کی عمر میں انہوں نے ہندوستانی فلسفے کا پرچم امریکہ اور یورپ تک بلند کر دیا تھا۔ رام کرشن مشن جیسی سماجی خدمت کی تنظیم کی بنیاد رکھی اور ویدانت کو نوجوانوں تک پہنچایا۔ Swami Vivekananda Birthday

سوامی وویکانند 12 جنوری 1863 کو اس وقت کے کلکتہ یعنی موجودہ کولکاتا میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا پہلا نام نریندر ناتھ دت تھا۔ ان کے والد وشوناتھ دت کلکتہ ہائی کورٹ کے مشہور وکیل تھے۔ ان کے والد کی خواہش تھی کہ بیٹا انگریزی پڑھ کر بڑا آدمی بنے۔ نریندر دت پڑھنے میں ذہین تھے، 25 سال کی عمر تک انہوں نے پوری دنیا کے تمام نظریات، فلسفے اور مذہبی کتابیں پڑھ لیں۔ موسیقی، سیاسیات، معاشیات، وید پران سے لے کر قرآن-بائبل تک کا مطالعہ کرلیا تھا۔

سوامی وویکانند نے تیس سال کی عمر میں شکاگو، امریکہ میں عالمی مذاہب کانفرنس میں ہندو مذہب کی نمائندگی کی اور اسے عالم گیر پہچان دلوائی۔ 11 ستمبر 1893 کو انہوں نے امریکہ کی پارلیمنٹ آف ریلیجنز میں ایک تاریخی تقریر کی۔ Swami Vivekananda Historical Speech at America

گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور نے ایک بار کہا تھا کہ اگر آپ ہندوستان کو جاننا چاہتے ہیں تو وویکانند کو پڑھیں۔ ان میں آپ کو ہر چیز مثبت ملے گی، منفی کچھ نہیں۔

سوامی وویکانند ویدانت کے مشہور استاد تھے۔ ان کا انتقال 4 جولائی 1902 کو 39 سال کی عمر میں ہوا۔ انہوں نے اپنی موت سے پہلے شام کو بیلور مٹھ میں 3 گھنٹے تک یوگا کیا۔ سوامی وویکانند کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ دن میں صرف 2 گھنٹے سوتے تھے اور ہر چار گھنٹے بعد 15 منٹ کی جھپکی لیتے تھے۔ انہوں نے 1897 میں کولکاتا میں رام کرشنا مشن کی بنیاد رکھی، یہ تنظیم آج بھی سماج کی خدمت کر رہی ہے۔ اسی وقت 1898 میں دریائے گنگا کے کنارے بیلور میں رام کرشنا مٹھ بھی قائم کیا گیا، جو آج کولکاتا کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.