ETV Bharat / bharat

Swachhta Yatra in Bhopal بھوپال کے برانے شہر سے 'سوچھتا پد یاترا' کا آغاز - صاف اور صحت مند بھوپال

بھوپال کے برانے شہر یعنی مسلم علاقوں سے 'سوچھتا پد یاترا' کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ یاترا پورے ہفتے چلائی جائے گی۔ صاف اور صحت مند بھوپال بنانے کے غرض سے اس مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

Swachhta Yatra in Bhopal
بھوپال کے برانے شہر سے 'سوچھتا پد یاترا' کا آغاز
author img

By

Published : Oct 13, 2022, 5:32 PM IST

بھوپال: صاف اور صحت مند بھوپال بنانے کے لئے ریاستی حکومت کے ذریعے بنائے گئے سفیر سید فیض علی نے پرانے شہر یعنی مسلم علاقوں سے سوچھتا پدیاترا کا آغاز کیا۔ صحت مند لوگوں سے صاف جسم اور ایک خوبصورت معاشرے کے ساتھ ایک صحت مند انسان کا تصور لے کر صاف صفائی کے سفیر سید فیض علی نے پرانے شہر بھوپال جہاں زیادہ تر مسلم علاقے موجود ہے، شہر کی گلیوں کی پیمائش کر رہے ہیں۔

بھوپال کے برانے شہر سے 'سوچھتا پد یاترا' کا آغاز

ایک ہفتے تک چلنے والی یہ صاف صفائی یاترا بھوپال کے کملا پارک پہنچ کر ختم ہوگی۔ سوچھتا سفیر سید فیض علی نے ہفتے کو کروند چوراہے سے اپنی مہم کا آغاز کیا۔ پہلے دن پرانے شہر کی نیو منڈی، ڈی آئی جی بنگلہ، قاضی کیمپ، سندھی کالونی، شاہجہاں آباد اور رائل مارکیٹ پہنچی۔ سید فیض علی بڑی تعداد میں ساتھیوں کو ساتھ لے کر لوگوں کو صاف صفائی کا پیغام دیتے ہوئے سفر طے کیا۔

مہم کے دوران سبھی ساتھیوں کے ہاتھ میں بینڈر پوسٹر تھے، جس پر صفائی کے لیے پیغامات لکھے ہوئے تھے۔ ان پر صفائی کی اہمیت بتائی گئی ہے۔ سب ہی ساتھیوں نے رائل مارکیٹ پہنچ کر اس علاقے کی صاف صفائی کی اور لوگوں کو اس کے لیے بیدار کیا۔ جس پر فیض نے کہا کہ ہمارا مقصد بے مثال بھوپال کی قواعد کو مکمل کرنا ہے۔ ہمارا شہر جھیلوں، تالابوں، پہاڑیوں اور خوبصورت میدان والے ہمارے شہر کو ہمیں صاف رکھنا ہے اور یہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Swachhta Rally in Dooru ڈورو میں سوچھتا ریلی کا اہتمام

فیض نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی سے لے کر وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان تک مختلف لوگوں نے مختلف مقاصد کے لیے پد یاترا کی ہے۔ اسی سلسلے میں یہ صفائی پد یاترا شروع کی گئی ہے۔ اس لئے صاف صفائی کو لے کر ہر شہری کو اپنی ذمہ داری سمجھنا چاہیے اور اس میں اپنا کردار ادا کرکے شہر کو خوبصورت بنانے کی کوشش کرنا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.