ETV Bharat / bharat

Nupur Sharma Apologises after Suspension: پارٹی سے معطل ہونے کے بعد نپورشرما نے اپنا بیان واپس لیا - پیغمبر اسلامﷺ کے بارے میں ایک متنازع بیان

بی جے پی کی ترجمان نپورشرما Nupur Sharma نے حال ہی میں پیغمبر اسلامﷺ کے بارے میں ایک متنازع بیان دیا تھا۔ اس معاملے میں پارٹی نے انہیں چھ برس کے لیے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کر دیا ہے۔ جس کے بعد انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا کہ میرا مقصد کسی کو تکلیف دینا نہیں تھا، اگر میرے بیان سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو میں اپنا بیان واپس لیتی ہوں۔ Nupur Sharma apologises after suspends

پارٹی سے معطل ہونے کے بعد نوپور شرما نے اپنا بیان واپس لیا

author img

By

Published : Jun 5, 2022, 9:36 PM IST

Updated : Jun 6, 2022, 7:08 AM IST

پیغمبر اسلامﷺ کے بارے میں متنازعہ بیان دینے پر بی جے پی کی ترجمان نپور شرما Nupur Sharma کو پارٹی سے معطل کر دیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے کی گئی کارروائی کے بعد انہوں نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ میں اپنا بیان واپس لیتی ہوں۔ میرا مقصد کسی کو تکلیف دینا نہیں تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے مہادیو شیو کی اس طرح میرے سامنے بار بار توہین کی جا رہی تھی جسے میں برداشت نہیں کر سکی اور میں غصے میں آکر یہ سب باتیں کردی اگر میرے بیان سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو میں اپنا بیان واپس لیتی ہوں۔ Nupur Sharma apologises after suspends

نوپور شرما کا ٹویٹ
نوپور شرما کا ٹویٹ

اس سے قبل پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور ہیڈکوارٹر انچارج ارون سنگھ نے کہا 'بی جے پی کسی بھی مذہبی شخصیات کی توہین قبول نہیں کرتی ہے۔ کسی بھی مذہب یا فرقے کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والا کوئی بھی خیال قابل قبول نہیں۔ ہیڈکوارٹر انچارج کی طرف سے اتوار کو جاری کردہ ایک خط میں کہا گیا ہے کہ 'بھارت کی ہزاروں سال کی تاریخ میں ہر مذہب نے ترقی کی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے۔ بی جے پی کسی بھی مذہب کے کسی بھی مذہبی شخص کی توہین کی سخت مذمت کرتی ہے۔ پارٹی کسی بھی ایسے نظریے کے سخت خلاف ہے، جو کسی بھی فرقے یا مذہب کی توہین کرتا ہو۔ بی جے پی ایسے کسی نظریے کا اشتہار نہیں کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: BJP suspends Nupur Sharma: پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی، نپور شرما پارٹی سے معطل

Last Updated : Jun 6, 2022, 7:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.