ETV Bharat / bharat

Sushil Modi on Nitish Kumar سدھاکر کے ذریعے نتیش پر کرسی چھوڑنے کا دباﺅ بنا رہے ہیں لالو، سشیل - بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن سشیل کمار مودی

بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن سشیل کمار مودی نے کہا کہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو، سدھاکر سنگھ اور پروفیسر چندر شیکھر کے ذریعے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر کرسی چھوڑنے کے لیے دباؤ بنا رہے ہیں

سدھاکر کے ذریعے نتیش پر کرسی چھوڑنے کا دباﺅ بنا رہے ہیں لالو، سشیل

author img

By

Published : Feb 17, 2023, 10:31 PM IST

پٹنہ: بہار کے سابق نائب وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے راجیہ سبھا رکن سشیل کمار مودی نے آج کہا کہ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو، سدھاکر سنگھ اور پروفیسر چندر شیکھر کے ذریعے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر کرسی چھوڑنے کے لیے دباؤ بنا رہے ہیں، اس لیے دونوں رہنماؤں کے قابل اعتراض بیانات کے باوجود ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

سشیل کمار مودی نے جمعہ کو یہاں ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ آر جے ڈی ایم ایل اے اور سابق وزیر سدھاکر سنگھ کی بیان بازی تین ماہ سے جاری ہے لیکن انہیں صرف نوٹس دیا گیا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو ان کے خلاف کارروائی کرنے کے مجاز ہیں۔ اس میں لالو پرساد یادو کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیجسوی یادو کو اپنا جانشین قرار دینے کے بعد نتیش کمار اب محض ایک نگراں وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں۔ وہ آر جے ڈی کے رحم و کرم پر اتنے منحصر ہیں کہ کوئی فیصلہ نہیں لے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: Nitish Kumar on Hindu Rashtra : یہ بھارت دیش ہے اسے ہندو راشٹر بنانا ممکن نہیں، نتیش

بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ کابینہ میں توسیع وزیر اعلیٰ کا خصوصی اختیار ہے، لیکن نتیش کمار نے اب اسے بھی تیجسوی یادو پر چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شری رام چرت مانس کی مذمت کرنے والے وزیر تعلیم چندر شیکھر نے نہ تو اپنے متعصبانہ بیان کو واپس لیا اور نہ ہی وزیر اعلیٰ ان کے خلاف کوئی کارروائی کر سکے۔ مودی نے کہا کہ سدھاکر سنگھ نے مسٹر نتیش کمار کی مذمت کے لئے جو الفاظ استعمال کئے ہیں، ویسے الفاظ اپوزیشن بھی ان کے خلاف استعمال نہیں کرتی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.