ETV Bharat / bharat

SURE Workshop at AMU اے ایم یو میں 'شیور' ورکشاپ کا انعقاد - اے ایم یو میں ورکشاپ کا انعقاد

یونیورسٹی آف ہیوسٹن (امریکہ) کے تعاون سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ کامرس میں منعقدہ ورکشاپ 'شیور' (اسٹیمولیٹنگ اربن رنیول تھرو انٹریپرینئرشپ) میں صنعت کے ماہرین اور اساتذہ نے شرکا کو کاروبار اور مالیات سے متعلق امور کی جانکاری فراہم کی۔

اے ایم یو میں 'شیور' ورکشاپ کا انعقاد
اے ایم یو میں 'شیور' ورکشاپ کا انعقاد
author img

By

Published : Mar 7, 2023, 6:17 PM IST

اے ایم یو میں 'شیور' ورکشاپ کا انعقاد

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ کامرس میں منعقدہ ورکشاپ 'شیور' (اسٹیمولیٹنگ اربن رنیول تھرو انٹریپرینئرشپ) میں صنعت کے ماہرین اور اساتذہ نے شرکا کو کاروبار اور مالیات سے متعلق امور کی جانکاری فراہم کی۔ اس دوران بتایا گیا کہ معاشی منظر نامہ نہ صرف بھارت بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بدل رہا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے اور کم عمری میں ہی اس کے لئے درکار ہنر سیکھ لیے جائیں تاکہ ملازمت کی تلاش کرنے کے بجائے آپ ملازمت دینے والے بن سکیں۔ اس سے نہ صرف معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ نئی نسل بااختیار بھی بن سکے گی۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ کامرس میں یونیورسٹی آف ہیوسٹن (امریکہ) کے تعاون سے بارہ ہفتوں کی شیور (اسٹیمولیٹنگ اربن رنیول تھرو انٹریپرینئرشپ) ورکشاپ میں ضلع علی گڑھ کے لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر (ایک ڈی ایم) اروند کمار سنگھ نے کاروبار اور مالیات سے متعلق امور کی جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ انٹرپرینیورشپ ورکشاپ شرکا کے لیے ان کے کرئیر کو ترقی دینے اور انہیں ایک کامیاب کاروباری سفر کے لئے ہنر مند بنانے میں کارآمد ثابت ہوگی۔ جس کا مقصد کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز اور کم عمری میں ہی اس کے لئے درکار ہنر سیکھ لیے جائیں تاکہ ملازمت کی تلاش کرنے کے بجائے آپ ملازمت دینے والے بن سکیں۔

سنگھ نے مزید بتایا جو لوگ کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند ہیں یا اپنے کاروبار کو بڑھانا چاہتے ہیں ان کو حکومت کی مختلف اسکیموں اور بینک لون کے بارے میں بتایا گیا، جس میں مکھئے منتری یووا روزگار یوجنا، ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ کے تحت اٹھارہ سے چالیس سالہ نوجوان حکومت کی مختلف اسکیموں میں اندراج کروا کر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ مودھرا یوجنا میں پچاس ہزار سے پانچ لاکھ اور پانچ لاکھ سے دس لاکھ تک کا بینک لون آسانی سے دیا جا سکتا ہے۔

اپنے گھر پر ہی کاغذ کے تھیلے بناکر بیچنے والی حدا نام کی لڑکی نے ورکشاپ میں شرکت کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لئے مجھے کس طرح اپنے کاروبار کا رجسٹریشن کروانا ہوگا اور کس طرح بینک لون حاصل کرکے میں اپنے کاروبار کو بڑے پیمانے پر لے جا سکتی ہوں اس سے متعلق تمام تفصیلات مینے اس ورکشاپ میں حاصل کیے ہیں۔ ورکشاپ میں حصہ لے رہے دیگر چھوٹے کاروباریوں کا بھی کہنا ہے کہ اس ورکشاپ سے ہمیں بہت فائدہ ہو رہا ہے۔ کاروبار کو بڑھانے سے متعلق تفصیلات فراہم کی جا رہی ہیں۔ چھوٹے کاروباریوں اور کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی مختلف اسکیم اور بینک لون سے متعلق بھی تفصیلات فراہم کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Workshop For Specially Abled in Srinagar نابینا افراد کے لیے بیداری کیمپ، گیجٹس تقسیم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.