ETV Bharat / bharat

Adani Hindenburg Row سپریم کورٹ آج اڈانی اور ہنڈن برگ رپورٹ معاملے کی سماعت کرے گا - سپریم کورٹ کی خبر

سپریم کورٹ نے ہنڈن برگ رپورٹ اور اڈانی کے فرموں کی جانچ سے متعلق دائر درخواستوں پر آج کو سماعت کرے گا۔ Supreme Court To Hear Adani Hindenburg Case

سپریم کورٹ آج ہنڈن برگ رپورٹ معاملے کی سماعت کرے گا

author img

By

Published : Feb 10, 2023, 7:57 AM IST

Updated : Feb 10, 2023, 8:32 AM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ امریکی ریسرچ فرم'ہنڈن برگ' کی اڈانی گروپ کمپنیوں سے متعلق حالیہ رپورٹ کے پیچھے مبینہ 'مجرمانہ سازش' اور اڈانی کے فرموں کی جانچ کے لیے مرکزی حکومت اور سیبی کو ہدایت دینے کی درخواستوں پر آج یعنی بروز جمعہ کو سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس جے بی پاردی والا کی بنچ نے ایڈوکیٹ منوہر لال شرما اور ایڈوکیٹ وشال تیواری کی عذرداری پرجلد سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان معاملات کو جمعہ کے روز درج کرنے کی ہدایت دی۔

اس سے قبل ایک درخواست گزار نے گوتم اڈانی کے کاروباری گروپ کے بارے میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ایک کمیٹی کے ذریعے انکوائری کرانے کی مانگ کی تھی۔ درخواست گزار وکیل وشال تیواری نے پی آئی ایل دائر کر کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے معاملے کی فوری سماعت کی درخواست کی۔ جسٹس پی ایس نرسمہا اور جے بی پاردی والا کی بینچ اس مسئلہ پر دائر عرضیوں کے ساتھ ایڈوکیٹ وشال تیواری کی درخواست بھی پر آج سماعت کرنے والی ہے۔ اپنی مفاد عامہ کی عرضی (PIL) میں انہوں نے بڑے کارپوریٹس کو دیے گئے پانچ سو کروڑ روپے سے زیادہ کے قرضوں کی منظوری کی پالیسی کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: What is Hindenburg Research اڈانی پر دھوکہ دہی کا الزام لگانے والی فرم ہندنبرگ کے بارے میں جانیئے
قابل ذکر ہے کہ بنچ کے سامنے 'خصوصی تذکرہ' کے دوران تیواری نے اپنی عرضی کی جلد سماعت کی درخواست کی تھی۔ بنچ نے ہدایت دی کہ ان کی درخواست ایک دوسرے درخواست گزار شرما کی عرضی کے ساتھ سماعت کے لیے درج کی جائے۔ شرما کی درخواست میں 'ہنڈن برگ' رپورٹ کے پیچھے مجرمانہ سازش کا الزام لگایا گیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں اچانک گراوٹ آگئی جس سے سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان ہوا۔
یواین آئی

Last Updated : Feb 10, 2023, 8:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.