ETV Bharat / bharat

SC On RSS Route March سپریم کورٹ تین مارچ کو آر ایس ایس روٹ مارچ کے خلاف سماعت کرے گا

author img

By

Published : Mar 1, 2023, 10:51 PM IST

تمل ناڈو حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل مکل روہتگی کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے، 3 مارچ کو معاملے کی سماعت کی فہرست میں درج کرنے پر اتفاق ظاہر کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ کو کہا کہ وہ ریاستی حکومت کی عرضی پر جمعہ کے روز سماعت کرے گا جس میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو پورے تمل ناڈو میں 'روٹ مارچ' کرنے کی مدراس ہائی کورٹ کی اجازت کو چیلنج کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے 'خصوصی تذکرہ' کے دوران ابتدائی سماعت کے لیے، تمل ناڈو حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل مکل روہتگی کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے، 3 مارچ کو معاملے کی سماعت کی فہرست میں درج کرنے پر اتفاق ظاہر کیا۔ بنچ کے سامنے دلیل دیتے ہوئے روہتگی نے کہا کہ ریاستی حکومت ممنوعہ تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی ) کی سرگرمیوں اور بم دھماکوں سے متاثرہ چھ اضلاع میں 'مارچ' پر پابندی لگانا چاہتی ہے۔سینئر وکیل روہتگی نے کہا کہ ہائی کورٹ کی سنگل بنچ نے ہمارے (ریاستی حکومت کے) دلائل سے اتفاق کیا، لیکن ڈویژن بنچ نے توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسے (روٹ مارچ) اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے اپنی درخواست میں ستمبر 2022 میں پی ایف آئی پر پابندی کے پیش نظر عوامی امن کی خلاف ورزی کا اندیشہ سے متعلق رپورٹوں کا بھی حوالہ دیا ہے۔ مدراس ہائی کورٹ نے 10 فروری کو آر ایس ایس کو تمل ناڈو میں دوبارہ طے شدہ تاریخوں پر اپنا روٹ مارچ کرنے کی اجازت دی تھی، اور مشاہدہ کیا کہ صحت مند جمہوریت کے لیے احتجاج ضروری ہے۔ جسٹس آر مہادیون اور محمد شفیق کی بنچ نے کہا تھا کہ ریاست کو آزادی اظہار کی حفاظت کرنی ہوگی۔ قبل ازیں، مدراس ہائی کورٹ کی سنگل جج بنچ نے آر ایس ایس کو گراؤنڈ یا اسٹیڈیم جیسے کمپاؤنڈ احاطے میں مارچ کرنے کی ہدایت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Maharashtra Political Crisis ایوان میں وہپ کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیا جائے گا، سپریم کورٹ

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.