ETV Bharat / bharat

کیرالا میں آف لائن امتحان کے فیصلے کے خلاف درخواست مسترد

سپریم کورٹ نے گیارہویں کے آف لائن امتحان کرانے کےکیرالہ حکومت کے فیصلے کے خلاف دائرعرضی جمعہ کے روز مسترد کردی۔

کیرالا میں آف لائن امتحان کے فیصلے کے خلاف درخواست مسترد
کیرالا میں آف لائن امتحان کے فیصلے کے خلاف درخواست مسترد
author img

By

Published : Sep 17, 2021, 9:02 PM IST

جسٹس اے ایم خان ولکر ، جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس سی ٹی روی کمار کی ڈویژن بنچ نے کہا کہ وہ ریاستی حکومت کے دلائل سے مطمئن ہیں۔

دراصل ریاستی حکومت نے حلف نامہ داخل کر کے آف لائن امتحان کے فیصلے کی وجہ بتائی تھی ، جس پر عدالت نے اطمینان کا اظہار کیا ۔آج سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ اسے یقین ہے کہ حکام امتحان کے انعقاد کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے دائر عرضی کو مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ 3 ستمبر کو جسٹس خان ولکر کی ڈویژن بنچ نے آف لائن امتحان کے انعقاد پر روک لگا دی تھی۔ یہ امتحان 6 ستمبر سے ہونے تھے۔

گزشتہ 3 ستمبر کو ڈویژن بینچ نے درخواست گزار رسولشن اے کے وکیل پرشانت پدمانابھن کی دلائل سننے کے بعد آف لائن امتحان منعقد کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلے پر عبوری روک لگا دی تھی۔ عدالت نے کیرالہ حکومت کے اس فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کے فیصلے سے پہلے ریاستی حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات پر توجہ کیوں نہیں دی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.